آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ: چیمپیئن بنگلہ دیش کو باہر کر کے ہندوستان سیمی فائنل میں

ہندوستان نے بہترین گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 37.1 اوور میں صرف 111 رن پر آؤٹ کر دیا، اس کے بعد سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی کی 44 رن کی اننگز کی بدولت ہدف کو 30.5 اوور میں حاصل کر لیا گیا۔

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ، تصویر آئی اے این ایس
آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اینٹیگا: ہندوستانی انڈر-19 مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میچ میں گزشتہ چمپئن بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، بہترین گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 37.1 اوور میں صرف 111 رن پر آؤٹ کر دیا، اس کے بعد سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی کی 44 رن کی اننگز کی بدولت ہدف کو 30.5 اوور میں حاصل کر لیا گیا۔ ہندوستان اب دوسرے سیمی فائنل میں 2 فروری کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔ پہلا سیمی فائنل یکم فروری کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

112 رن کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور ہرنور سنگھ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں تنظیم حسن نے محمد فہیم کے ہاتھوں آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے شیخ رشید نے رگھوونشی کے ساتھ 70 رن کی شراکت داری کی۔ رگھوونشی 44 اور راشد 26 رن بنا کر رپن مونڈل کا شکار بنے۔


اس کے بعد کپتان یش دھل اور کوشل تمبے نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن نے چار اور تنظیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دھل نے ناٹ آؤٹ 20 اور تامبے نے ناٹ آؤٹ 11 رن بنائے۔ رگھوونشی نے صبر کے ساتھ بلے بازی کی اور 65 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی راشد نے 26 رن کی اننگز کھیلی۔

دونوں بلے بازوں کا وکٹ جلدی گرنے کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم کو جو کچھ بھی امید تھی، کپتان یش دھل نے 20 رن کی اننگز کھیل کر خاتم کر دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مونڈل نے 31 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں کوشل تامبے نے لانگ آن پر چھکا لگا کر میچ کو ختم کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔