انڈر -19 عالمی کپ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر خطاب جیتا

ہندوستانی کھلاڑیوں نے 217 رنوں کا ہدف 67 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی حاصل کر لیا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

ماؤنٹ مونگنوئي (نیوزی لینڈ) : ہندوستان نے انڈر -19 عالمی کپ جیت لیا ہے۔ فائنل میں اس نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دی ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے 217 رنوں کا ہدف 67 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہی حاصل کر لیا۔ لیائے منجوت کالرا 101 اور ہاروک دیسائی 47 رونوں پر ناباد رہے۔ منجوت نے 102 گیندوں کی پاری میں 3 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کا دوسران وکیٹ 131 کے اسکور پر گرا۔ شبھ مان گل (31) کو پرم اوپل نے بولڈ کر دیا۔ شبھ مان نے اپنی انینگ میں چار چوکے لگائے۔ اس سے پہلے 71 کے اسکور پر کپتان پرتھوی شا (29) ول سدرلینڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ایننگ میں 4 چوکے لگائے۔

قبل ازیں ، انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے آسٹریلیا ئی ٹیم کو 216 رن کے اسکور پر آل آؤٹ کردیا۔ پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی ہندستانی گیند بازوں کے سامنے نہیں ٹھہر پائے۔ جانتھن مرلو نے سب سے زیادہ 76 رن بنائے۔ جیک ایڈورڈ نے 28 اور پرم اپل نے 34 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کے گیند باز پوریل، شیو سنگھ، انکول رائے اور ناگركوٹي نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ماوی کو ایک وکٹ ملا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
اسٹریلیائی کھلاڑی کو آوٹ کر کے جشن مناتے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Feb 2018, 1:46 PM