آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ: راہل اور کلدیپ سر فہرست 10 بلے بازوں میں شامل

اوپنر لوکیش راہل آئی سی سی کی ٹی-20 رینکنگ میں چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں، ادھر، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 31 پائیدان کی چھلانگ سے کیریئر کے بہترین ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی-20 سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے ہندستان کے اوپنر لوکیش راہل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری تازہ ٹوئنٹی-20 رینکنگ میں چار پائدانوں کی چھلانگ لگاتے ہوئے چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 31 پائیدان کی چھلانگ سے کیریئر کے بہترین ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر قائم ہیں۔ کوہلی دو مقام کی چھلانگ لگانے کے ساتھ آئی سی سی کے ٹوئنٹی -20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں 17 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے بھی سات مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی کی درجہ بندی میں 56 واں مقام حاصل کیا ہے۔

گیند بازوں کی درجہ بندی میں ہندستان کے کلدیپ یادو چوتھے نمبر پر ہیں۔ ياركرمین جسپريت بمراه بھی 12 مقام کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی کے ٹوئنٹی -20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں 15 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ اسپن بولر كرونال پانڈیا بھی 18 مقام کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ 43 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ گیند بازوں کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر قائم ہیں۔

آسٹریلیا کے دھماکہ خیز آل راؤنڈر گلین میکسویل ہندستان کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے بھی آئر لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کی بدولت 718 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا ہے۔

آئی سی سی کی ٹوئنٹی -20 ٹیم رینکنگ میں ہندستان دوسرے نمبر پر قائم ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان سب سے اوپر بنا ہوا ہے۔

تیز گیند باز جسپريت بمراه (12 پائدان کے فائدے سے 15 ویں مقام) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر كرونال پانڈیا (18 پائدان کے فائدے سے کیریئر کے بہترین 43 ویں مقام) کو بھی فائدہ ملا هے حضرت اللہ زازئی کو افغانستان کی آئر لینڈ پر سیریز میں 3-0 کی جیت کے دوران کل 204 رنز بنانے سے 31 پائدان کا فائدہ ہوا ہے جس سے وہ کیریئر کے بہترین ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس میں انہوں نے ناٹ آؤٹ 162 رنز کی اننگز بھی کھیلی جو ٹی 20 بین الاقوامی میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

آسٹریلیا کے لیے ڈی آرسي شارٹ کو آٹھ پائدان کا فائدہ ہوا جس سے وہ بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ناتھن كولٹر نائل گیند بازوں کی فہرست میں چار پائدان کی چھلانگ سے 45 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ انہوں نے ہندستان کے خلاف چار وکٹ لئے تھے جس میں پہلے میچ میں 26 رن میں تین وکٹ لینا بھی شامل تھا جس سے وہ مین آف دی میچ رہے تھے ۔ افغانستان کے محمد نبی 12 پائیدان کی چھلانگ سے 30 ویں جبکہ عثمان غنی 25 مقام کے فائدے سے 79 ویں مقام پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی مرد ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں ہندستان نے اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو پچھاڑکر تیسرا مقام حاصل کر لیا ہے اور وہ ہندستان سے صرف دو پوائنٹس کے فرق پر هے ۔ افغانستان اور آئر لینڈ نے اپنا بالترتیب آٹھواں اور 17 واں مقام برقرار رکھا هےپاكستان کی ٹیم 135 پوائنٹس لے کر ہندستان سے 13 پوائنٹس اوپر قابض ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔