آئی سی سی نے لانچ کیا عالمی کپ 2019 کا آفیشیل نغمہ ’اسٹینڈ بائی‘، مچ گئی دھوم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کپ کا آفیشیل نغمہ ’اسٹینڈ بائی‘ 17 مئی کو جاری کر دیا۔ یہ نغمہ 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میدانوں اور تقاریب میں بجایا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ عالمی کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس درمیان آئی سی سی نے عالمی کپ کا آفیشیل نغمہ جاری کر دیا ہے۔ عالمی کپ 2019 کے آفیشیل نغمہ ’اسٹینڈ بائی‘ کا ویڈیو آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر 17 مئی کو پوسٹ کیا ہے۔


’اسٹینڈ بائی‘ نغمہ لورِن اور برطانیہ کے سب سے کمایاب ’روڈی مینٹل‘ بینڈ نے تیار کیا ہے۔ اس نغمہ کو 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میدانوں اور متعلقہ تقاریب کے دوران بجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے اس ’مہاکمبھ‘ میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 14 جولائی تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم 22 مئی کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔


آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کا آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابلہ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی شروعات 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیل کر کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔