آسٹریلیا میں ٹی- 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا کی وجہ سے ملتوی

آئی سی سی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ ٹی- 20 ورلڈ کپ کہاں منعقد ہوں گے ۔ اصل شیڈول کے مطابق ہندوستان کو 2021 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رواں سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی-20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کے روز یہ فیصلہ کیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کرکٹ کھیل متاثر ہے اور اس وقت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین شائقین کے بغیر ہی انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔


آئی سی سی بورڈ نے ٹی -20 ورلڈ کپ ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک منعقد ہونا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے انعقادپر پچھلے چند مہینوں سے غیر یقینی صورتحال پر چھا گئی تھی۔ گزشتہ ماہ، آئی سی سی بورڈ نے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے فیصلے کو جولائی کے اجلاس تک موخر کردیاتھا۔

بورڈ نے مردوں کے تین ٹورنامنٹ کی ونڈو پر اتفاق کیا ہے جن میں اکتوبر-نومبر 2021 اور اکتوبر-نومبر 2022 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ اور اکتوبر-نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ شامل ہے۔


آئی سی سی نے فی الحال یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ دو ٹی- 20 ورلڈ کپ کہاں منعقد ہوں گے ۔ اصل شیڈول کے مطابق ہندوستان کو 2021 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔ اس سال کے ورلڈ کپ کے میزبان آسٹریلیا نے کئی بار کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ان کے لئے 16 ٹیموں کی میزبانی کرنا بہت مشکل ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے مئی میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے کی زد میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔