آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹر ثناء میر کو ریٹائرمنٹ پر دیں نیک خواہشات

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو ساہنی نے کہا کہ ثنا میر پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کپتان رہیں اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ کی عظیم امبیسڈر بنیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر نیک خواہشات دی ہیں۔ آئی سی سی نے جاری بیان میں کہا کہ آئی سی سی پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو ان کے شاندار کیریئر سے ریٹائرمنٹ لینے پر نیک خواہشات دیتی ہے، جنہوں نے 226 بین الاقوامی مقابلے کھیلے اور 137 مقابلوں میں ٹیم کی کپتانی کی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو ساہنی نے کہا کہ ثنا میر پاکستان خواتین کرکٹ کا ایک طرح سے چہرہ تھیں اور عالمی کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کرنے والی کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کپتان رہیں اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ کی عظیم امبیسڈر بنیں۔


34 سالہ ثنا میر نے سال 2005 میں اپنا پہلا بین الاقوامی مقابلہ کھیلا تھا۔ ثنا نے ٹیم کی جانب سے 226 بین الاقوامی مقابلے کھیلے جس میں سے انہوں نے 137 مقابلوں میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ ثنا میر نے ہفتہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ چند ماہ نے مجھے غور کرنے کا موقع دیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے کھیل اور اپنے ملک کے تئیں اپنی صلاحیت کا بہترین کردار ادا کیا ہے۔

ثنا نے 120 ون ڈے مقابلوں میں 24.3 کی اوسط سے 151 وکٹ اور 17.9 کی اوسط سے 1630 رن بنائے۔ انہوں نے ٹی-20 کے فارمیٹ میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے 5.51 کی اوسط سے 89 وکٹ لئے اور 14.1 کی اوسط سے 802 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔