عالمی کپ فتح کو آخری سانس تک یاد رکھوں گا: عرفان پٹھان

سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سال 2007 کے عالمی کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی خطابی جیت کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس فتح کو یاد رکھیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سال 2007 کے عالمی کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی خطابی جیت کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس فتح کو یاد رکھیں گے۔

ہندستانی کرکٹ کی سال2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبران اور کرکٹ شائقین نے جمعرات کو اس تاریخی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی یادوں کو تازہ کیا ۔ یہ مقابلہ آخری بال تک سنسنی خیز رہا تھا اور کرکٹ کے شائقین کے ذہن میں رچا بسا ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں بھی اسی طرح برقرار رہے گا۔

فاتح ٹیم کے ممبر عرفان پٹھان نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اس تاریخی لمحے کو یاد کیا۔ ہندستان کے سابق فاسٹ بولر نے اس دن کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر یادیں تازہ کیں ۔ پٹھان نے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک فتح کو یاد رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ کی مکمل شکل ہی بدل گئی اور یہ ٹیم کی ایک مکمل اور اجتماعی کوشش تھی۔

عرفان پٹھان نے ٹویٹ کیا کہ یہ خاص دن میری آخری سانس تک مجھے یاد رہے گا۔ اس دن نے ہندوستانی کرکٹ کو یکسر بدل کر رکھ دیا جس کے بعد آنے والے کچھ اہم واقعات رونما ہوئے۔ یہ ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم کی اجتماعی کوشش تھی ۔2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان نے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتا اور بعد میں 2013 چمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

پٹھان کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے حریف پاکستان کے خلاف فائنل میں تین وکٹیں لیں جن میں شعیب ملک ، شاہد آفریدی اور یاسر عرفات شامل تھے۔ وہ فائنل میں تین رنز پر ناقابل شکست بھی رہے۔پاکستان کا 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فائنل میچ کانٹےکی ٹکر پر پہنچ گیا ۔ سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے آخری اوور جوگندر شرما کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اور اس نے قومی ٹیم کے حق میں کام کیا کیونکہ ایس سریسنت نے مصباح الحق کا کیچ لیا اور قومی ٹیم کو پانچ رنز سے ٹرافی پر مہر لگانے میں مدد فراہم کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */