انشاء اللہ اگلے میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کروں گا: راسخ سلام

راسخ سلام جموں و کشمیر کے دوسرے کرکٹر ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی طرف سے ایک تیز بولر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والےانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلنے والے نوجوان کرکٹر راسخ سلام نے کہا کہ میں اگلے میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کروں گا۔

واضح رہے کہ راسخ سلام جموں و کشمیر کے دوسرے کرکٹر ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل رہے ہیں اور ممبئی انڈینز کی طرف سے ایک تیز بولر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔ راسخ سلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'میں نروس تھا لیکن اگلے میچ میں انشاء اللہ اچھے کھیل کامظاہرہ کروں گا'۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راسخ سلام کو آئی پی ایل میں کھیلنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا 'میں آپ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں آپ نے ہمیں فخر سے سرفراز کیا'۔

محبوبہ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا 'میرا دل باغ باغ ہوجاتا ہے جب میں راسخ سلام جیسے سترہ سال کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سفر میں محو دیکھتی ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ عظیم کامیابی حاصل کرے گا'۔

قابل ذکر ہے کہ راسخ سلام جموں و کشمیر کا دوسرا کرکٹر ہے جس نے آئی پی ایل میں حصہ لیا ہے اس سے قبل پرویز رسول نے آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ راسخ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی طرف سے بحیثیت تیز بولر کھیل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */