آئی پی ایل ٹریننگ کے دوران انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کو بھی دھیان دوں گا: بھونیشور

بھونیشور نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بھونیشور، تصویر آئی اے این ایس
بھونیشور، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پونے: ٹیم انڈیا کے تیز گیند بھونیشور کمار نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل ٹریننگ کے دوران انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کو بھی ذہن میں رکھیں گے۔ بھونیشور کمار جو 2019 ورلڈ کپ کے بعد سے ایک سے زیادہ بار انجری کا شکار ہو کر واپس آئے ہیں، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سات رنز کی جیت کے بعد کہا کہ ’’ریڈ بال کے ساتھ میری جو بھی تیاری ہوگی وہ اس میں ٹسٹ کرکٹ ضرور شامل ہو گی۔ یہ سب ٹیم کے انتخاب سے مختلف ہوں گے۔ لیکن آئی پی ایل کے دوران میری ٹریننگ میں ٹسٹ کرکٹ یقینی طور پر شامل ہوگی۔

بھونیشور نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اس ساری سیریز کو اچھی طرح کھیلتے ہوئے گزار لی‘‘۔


کمار کا چوٹوں سے رشتہ کوئی نیا نہیں ہے۔ کمر کی پریشانی کی وجہ سے وہ آئی پی ایل 2020 میں صرف چار اور آئی پی ایل 2018 میں 17 میچوں میں سے پانچ میچ کھیل پائے تھے۔ بھونیشور انہی پریشانیوں کی وجہ سے ایک ہی سال میں انگلینڈ کے دورہ انگلینڈ پر تیسرا ٹی ٹونٹی اور پہلے دو ون ڈے نہیں کھیلے تھے۔ اس کے بعد اسی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کا دورہ کیا تو اسے پانچ میچوں کی سیریز کے دوران درمیان میں ہی واپس لوٹنا پڑا۔ اس کے علاوہ انہیں ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں سے بھی آرام دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔