ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا سکتا ہوں: ہربھجن

پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے ادارے کی مدد کرنے کے بعد لوگوں کے نشانے پر آئے ہندستان کے تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے ادارے کی مدد کرنے کے بعد لوگوں کے نشانے پر آئے ہندستان کے تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا سکتے ہیں۔ ہربھجن اور سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کچھ دنوں پہلے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آفریدی کے ادارے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ان دونوں کھلاڑیوں کی سخت تنقید ہوئی تھی۔

آفریدی ہفتہ کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر گئے اور وہاں انہوں نے ہندستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے برا بھلا کہا ۔ان کے اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ایک بار پھر ہربھجن اور یوراج کو نشانے پر لیا۔


ہربھجن نے انڈیا ٹوڈے سے کہا کہ میں اس ملک میں پیدا ہوا ہوں اور یہیں مروں گا۔ میں اپنے ملک کے لئے 20 سال سے زیادہ وقت سے کھیل رہا ہوں اور ہندستان کے لئے کئی بار مقابلے جیتے ہیں۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کبھی ملک کے خلاف کچھ غلط کیا ہے۔ آج یا کل کبھی بھی ملک کو میری ضرورت ہو گی، چاہے سرحد پر ہی کیوں نہ ہو میں وہ پہلا شخص ہوں جو اپنے ملک کے لئے بندوق بھی اٹھا لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی نے ہمارے ملک اور وزیر اعظم کے لئے جو کہا وہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ایمانداری سے کہوں تو آفریدی نے ہم سے اپنی چیریٹی ادارے کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی اور اچھے انداز سے انسانیت کے ناطے ہم نے ان کی مدد کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 May 2020, 7:40 PM