میں اب ٹھیک ہو رہا ہوں: کپل دیو

ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، دنیائے کرکٹ میں کپل دیو کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اپنی کپتانی میں ہندوستان کو 1983 میں پہلی بار ورلڈ چیمپین بنانے والے کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا اور دارالحکومت کے ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹی سرجری کروائی گئ۔ جمعہ کو دیر رات کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا، جس کے بعد وہ رات کے ایک بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے۔

فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ 62 سالہ کپل دیو کی تشخیص کی گئی اور ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتل ماتھر نے ہی رات میں کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی۔


کپل دیو نے ٹویٹ کیا "آپ سبھی کی محبت اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کا شکرگزار ہوں کہ میری صحت کے لئے دعا کی۔ میں اب ٹھیک ہورہا ہوں۔’’

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر، کانگریس رہنما ششی تھرور، سابق کرکٹرعرفان پٹھان، کمنٹیٹر ہرش بھوگلے، آف اسپنر روی چندرن اشون اور کپل دیو کے انگنت مداحوں نے ان کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر اور ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی سمیت کرکٹ دنیا نے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "کپل دیو اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا، جلدی ٹھیک ہو جاؤ۔ "

متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلتے ہوئے وراٹ نے ٹویٹ کیا کہ "میں آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔" جلد صحت مند ہوں۔ " کرکٹر شکھر دھون نے کہا کہ"میں جلد ہی کپل دیو سر کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ آپ ہمیشہ مضبوط رہیں۔ "


سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے نے ٹویٹ کیا کہ "کپل پاجی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے میرے دل میں دعائیں اور نیک خواہشات ہیں ۔ امید کرتا ہوں آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے. " سابق ہندوستانی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ "کپل پاجی جلد صحت یاب ہوجائیں۔ امید کرتا ہوں آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے. "

فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ "آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور آپ کی جلد صحت یابی کی خواہش کررہا ہوں ۔ جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں۔ " سابق بلے باز اور رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ "میں کپل دیو کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔ اپنا خیال رکھیں ،سر ۔

سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ "کپل دیو کو اربوں نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔ جلدی ٹھیک ہو جائیں پاجی۔ " کپل کے ورلڈ کپ جیتنے والے ساتھی مدن لال نے کہا کہ "کپل دیو کی صحت اور تندرستی برقرار رہے ۔" کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کیا کہ "بڑے دل والے ، عظیم کپل دیو کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات۔ آپ کو بہت کچھ کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔