میں ریٹائرمنٹ نہیں لینے جا رہا، کوئی افواہ نہ پھیلائے، روہت شرما کا دوٹوک جواب

فائنل میں روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 83 گیندوں میں 76 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے آئی سی ٹرافی کا دوسرا خطاب جیتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ٹیم آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہے۔ اس تاریخی جیت سے پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ روہت شرما کی کپتانی کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ حالانکہ میچ سے قبل یہ قیاس آرائی تھی کہ فائنل کے بعد روہت شرما یک روزہ میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں جس طرح انہوں نے ٹی-20 عالمی کپ جیتنے کے بعد کیا تھا۔ لیکن جب میچ کے بعد ان سے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف طور پر ان قیاس آرائیوں کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ونڈے سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔

37 سال کے روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا، "کوئی فیوچور پلان نہیں ہے۔ جیسا چل رہا ہے چلے گا۔ میں اس فارمیٹ (ونڈے) سے ریٹائرمنٹ نہیں لینے جا رہا ہوں، کوئی افواہ نہ پھیلائے۔"

واضح رہے کہ فائنل مقابلے میں روہت شرما نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 41 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی اور 83 گیندوں پر 76 رن بنائے تھے، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے شبھمن گل کے ساتھ 100 رنوں سے زیادہ کی شراکت داری بھی کی تھی جس کی بدولت ٹیم انڈیا کو مضبوط شروعات ملی تھی۔ روہت کی یہی جارحانہ اننگز آخر میں ٹیم کی کامیابی میں اہم ثابت ہوئی اور ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا اپنا تیسرا خطاب جیت لیا۔ روہت کی کپتانی میں یہ دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے۔ اس سے پہلے ٹم انڈیا نے کچھ مہینوں قبل ہی ٹی-20 کا عالمی کپ جیتا تھا۔


روہت شرما نے فائنل میں اپنی طوفانی بلے بازی کو لے کر کہا، "کافی اچھا لگ رہا ہے۔ ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیلا۔ ہم نے اس کھیل کو جس طرح سے کھیلا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ یہ میرے لیے فطری نہیں ہے لیکن یہ کچھ ایسا ہے جو میں حقیقت میں کرنا چاہتا تھا۔ جب ااپ کچھ الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو ٹیم کے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ میرے ساتھ تھے۔ عالمی کپ 2023 میں راہل بھائی اور اب گوتی بھائی کے ساتھ۔"

روہت شرما نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کے۔ ایل۔ راہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا، "اس کا (راہل) کا دماغ بہت مضبوط ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے آس پاس کے دباؤ سے پریشان نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے مڈل آرڈر میں کھلانا چاہتے تھے۔ جب وہ بلے بازی کرتا ہے اور حالات کے حساب سے صحیح شاٹ کھیلتا ہے تو وہ ہاردک پانڈیا جیسے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کی آزادی دیتا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔