ہیڈنگلے ٹیسٹ: جیسوال اور گل کی سنچری سے ٹیم انڈیا مضبوط پوزیشن میں، پہلے دن 3 وکٹ پر بنائے 359 رن

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان شبھمن گل 127 اور رشبھ پنت 65 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کا ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرانے کا فیصلہ بُری طرح غلط ثابت ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1936118093614661742%7Ctwgr%5E778d64b58f64d10b7d7c79114b61e71b7752b0e7%7Ctwcon%5Es1_&amp;ref_url=https%3A%2F%2Fqaumiawaz.quintype.com%2Fstory%2Ff61f2111-2e18-46b7-91ce-7427a45bf713%2Fmanage%2Fadvanced%2Fsocial-notifications" rel="noopener noreferrer nofollow">@BCCI</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘@BCCI

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈس کے ہینڈنگلے گراؤنڈ پر جمعہ (20 جون) کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوا۔ پہلے دن ہندوستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ یشسوی جیسوال اور نئے کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچری اور رشبھ پنت کی نصف سنچری کی بدولت دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی ٹیم نے صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 359 رن بنا لیے ہیں۔ شبھمن 127 رن اور رشبھ 65 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کو پہلے بازی کی دعوت دی۔ کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے 91 رن جوڑتے ہوئے ٹیم کو شاندار شروعات دی۔ راہل نے 42 رن بنائے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے سائیں سدرشن نے مایوس کیا اور وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ 91 رنوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میدان پر پہنچے کپتان شبھمن گل نے جیسوال کا خوب ساتھ دیا اور دوسرے وکٹ کے لیے 129 رن جوڑ کر ٹیم انڈیا کو کافی مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔ اس دوران جیسوال نے انگلینڈ کی سرزمین پر اپنی پہلی ہی پاری میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 159 گیندوں میں 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بہترین 101 رن بنائے۔ یہ ان کی پانچویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ یشسوی کو آؤٹ کرکے بین اسٹوکس نے ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔


تیسرا وکٹ گرنے کے بعد کپتان کا ساتھ دینے کے لیے نائب کپتان رشبھ پنت میدان میں اترے۔ اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے گیندبازوں کو بُری طرح پست کر دیا۔ گل نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور کھیل ختم ہونے تک وہ 175 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔ وہیں رشبھ پنت نے بھی اپنے کھیل سے شائقین کی خوب تفریح کی اور صرف 102 گیند میں 65 رن بنا دیے۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

دن کا کھیل ختم ہونے تک گل اور پنت چوتھے وکٹ کے لیے بغیر آؤٹ ہوئے 138 رن جوڑ چکے ہیں۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے پہلے دن تیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 اووروں میں 4.22 کے رن ریٹ سے 3 وکٹ کے نقصان پر 359 رنوں کا بڑا اسکور بنا لیا۔ انگلینڈ کی گیندبازی کی بات کی جائے تو پورے دن وہ پھیکی نظر آئی۔ سب سے زیادہ 2 وکٹ بین اسٹوکس نے اور ایک وکٹ برائیڈن کرس نے لیے۔ میزبان ٹیم کو ہندوستان کے خلاف جمی اینڈرسن کی کمی خوب کھلی۔


ریکارڈ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا تیسرا موقع رہا جب کسی دورے کے پہلے دن ٹیم انڈیا کے دو بلے بازوں نے سنچری بنائی۔ سب سے پہلے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بلوم فونٹین میں ایسا دیکھنے کو ملا تھا۔ تب سچن تندولکر اور وریندر سہواگ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، پھر 2017 میں سری لنکا دورے کے دوران شکھر دھون اور چیتیشور پجارا نے سنچری اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ یہ پانچواں موقع تھا جب ٹیم انڈیا نے کسی دورے کے شروعاتی دن 300 سے زیادہ رنوں کا اسکور کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔