حسن علی طویل انتظار کے بعد سری لنکا سریز سے باہر

فاسٹ بولر حسن علی گھریلو میدان پر طویل عرصے بعد منعقد ہو رہی سری لنکا کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کراچی: فاسٹ بولر حسن علی گھریلو میدان پر طویل عرصے بعد منعقد ہو رہی سری لنکا کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف 27 ستمبر سے شروع ہو نے والی تین میچوں کی سیریز کے لئے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی نے جاری اپنی ریلیز میں اس کی اطلاع دی۔ بورڈ نے بتایا کہ حسن علی کو لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انجری پر قابو پانے کے لیے ری ہیبی لٹیشن پاس کرنا ہوگا۔

عابد علی، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان اور عثمان شنواري کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو آئی سی سی 2019 عالمی کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ ہم نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرنے اور مکمل منصوبہ بندی کے بعد اس ٹیم کو منتخب کیا ہے۔ ہم نے اس سیزن میں صرف 50 رنز کے فارمیٹ کے میچ کھیلے ہیں اور ہمیں اس کا پورا فائدہ اٹھانا ہوگا۔


انہوں نے کہاکہ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ نہ ہی کوئی ٹیم کمزور ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی میچ آسان ہوتا ہے۔ ہم نے جن پانچ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے وہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہے۔ ان کھلاڑیوں کے پاس اب بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ثابت کرنے کا موقع رہے گا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ لست ملنگا، اینجلو میتھیوز اور دمتھ كرونارتنے اس دورے سے سیکورٹی وجوہات سے پہلے ہی ہٹ چکے ہیں۔

16 رکنی پاکستانی ایک روزہ کرکٹ ٹیم:

سرفراز احمد (کپتان) ، بابراعظم (نائب کپتان) ، عابد علی ، آصف علی ، فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، امام الحق ، محمد عامر ، محمد نواز، محمد رضوان ، شاداب خان ، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض ۔


پروگرام:

27 ستمبر: پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی

29 ستمبر: دوسرا ایک روزہ میچ ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی

2 اکتوبر: تیسرا ایک روزہ میچ ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی

5 اکتوبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور

7 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور

9 اکتوبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Sep 2019, 12:10 PM