پاکستانی کرکٹر حسن علی نے کی ہندوستانی لڑکی سے شادی کی تصدیق، جانیں نکاح کی تاریخ؟

جنریٹر کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے بتایا کہ وہ جلد ہی ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان سے ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا نام ’شامیہ‘ نہیں بلکہ ’سامعہ‘ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی شادی میوات کی بیٹی سامعہ سے ہونے جا رہی ہے۔ جنریٹر کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے بتایا کہ وہ جلد ہی ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان سے ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا نام ’شامیہ‘ نہیں بلکہ ’سامعہ‘ ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے اعلان کیا کہ ان کی شادی کے حوالہ سے میڈیا میں آنے والی خبر سچ ہے اور ہندوستان سے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ 20 اگست کو دبئی میں ان کی شادی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی والے دن پاکستانی اسٹائل کی سیاہ اور سرخ رنگ کی شیروانی زیب تن کریں گے اور سامعہ ہندوستانی اسٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی۔


حسن علی نے بتایا کہ سامعہ سے پہلی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ایک عشائیہ پر ہوئی اور اس کے بعد ان کے بھائی اور بھابی بھی ملاقات کر چکے ہیں ۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے تصویروں پر بیان دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پتہ نہیں اتنی لڑکیاں کہا ں سے آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہ سب فرضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں کی جانب سے پریشر ہے اس لئے ابھی تصویر سامنے نہیں لا سکتا۔ حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ سامعہ کو کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے اور شادی کے بعد وہ گوجرانوالہ میں رہیں گی۔


واضح رہے کہ 30 جولائی کو اس حوالہ سے خبر گردش ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سامعہ ایئر امارات میں فلائٹ انجینئر ہیں اور ان کا تعلق ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے میوات علاقہ (نوح) سے ہے۔ سامعہ نے فریدآباد کی مانو رچنا یونیورسیٹی سے پڑھائی کی ہے اور بی ٹیک (ایروناٹیکل) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے وہ جیٹ ائیرویز میں نوکری کرتی تھیں، بعد میں انہیں ائیر امارات میں نوکری مل گئی۔ وہ تین سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Aug 2019, 6:10 PM