شبھمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل کے لیے تیار

گجرات ٹائٹنز اس سیزن کے اسکواڈ کو لے کر پرجوش نظر آ رہی ہے۔ کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں اور ہر کوئی احمد آباد میں اپنے ہوم میچ سے مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

گجرات ٹائٹنز، کپتان شبھمن گل کی قیادت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ایک سنسنی خیز سیزن کے لیے تیار ہے۔کل گجرات ٹائٹنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل ارویندر سنگھ، کرکٹ کے ڈائریکٹر وکرم سولنکی، ہیڈ کوچ آشیش نہرا، اسسٹنٹ کوچ پارتھیو پٹیل اور کپتان شبھمن گل نے آئندہ مہم کے لئے ٹیم کی تیاریوں، حکمت عملیوں اور وژن پر معلومات کا اشتراک کیا۔

ٹائٹنز اپنے سیزن کا آغاز 25 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف کرے گی۔ ایک مضبوط ٹیم اور محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ، فرنچائز کی توجہ میدان میں کامیابی اور پورے سیزن میں مداحوں کو بے مثال تجربہ فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔


کرنل ارویندر سنگھ، سی او او، گجرات ٹائٹنز نے کہا، "ہر آئی پی ایل سیزن نیا جوش و خروش لے کر آتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہے۔ ایک فرنچائز کے طور پر، ہماری توجہ صرف کرکٹ تک محدود نہیں ہے، ہم اسٹیڈیم کے اندر شائقین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے پرعزم ہیں۔ پرکشش سرگرمیوں سے لے کر بغیر کسی رکاوٹ کے ٹکٹوں کی دستیابی تک، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ٹائٹنزکے شائیقن اس سیزن میں کچھ خاص کا حصہ بنیں۔

گجرات ٹائٹنز کے کرکٹ ڈائریکٹر وکرم سولنکی نے کہا، "ہم اس سیزن کے اسکواڈ کو لے کر پرجوش ہیں۔ کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں اور ہر کوئی احمد آباد میں اپنے ہوم میچ سے مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ ہم آگے ایک اور دلچسپ سیزن کا انتظار کر رہے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔