گجرات نے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی، پہلے سراج اور پھر گل سندر نے مچائی تباہی
گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ آئی پی ایل 2025 میں یہ گجرات کی مسلسل تیسری جیت ہے۔
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
گجرات ٹائٹنز نے سن رائزرز حیدرآباد کوسات وکٹوں سے شکست دی۔ اپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں حیدرآباد نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے تھے۔ جواب میں گجرات نے 20 گیندیں باقی رہ کر 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ آئی پی ایل 2025 میں یہ گجرات کی مسلسل تیسری جیت ہے جبکہ حیدرآباد کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کپتان شبمن گل اور محمد سراج گجرات کی جیت کے ہیرو رہے۔
گجرات ٹائٹنز کو 153 رنز کا ہدف ملا۔ سست پچ پر اس ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ حیدرآباد نے بھی بولنگ میں اچھی شروعات کی کیونکہ فارم میں موجود بلے باز سائی سدھرسن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جوس بٹلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جس کی وجہ سے گجرات نے صرف 16 رنز پر 2 وکٹ گنوا دیے۔
گجرات نے 16 رنز پر 2 وکٹ گنوا دیے تھے۔ یہاں سے شبھمن گل اور واشنگٹن سندر نے پورے میچ کا رخ موڑ دیا۔ دونوں کے درمیان 90 رنز کی شراکت ہوئی جس نے گجرات کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ سندر کی وکٹ متنازعہ رہی لیکن محمد شامی نے انہیں 49 کےا سکور پر انیکیت ورما کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس کے ساتھ ہی کپتان شبھمن گل شروع سے آخر تک کریز پر موجود رہے اور 61 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر میچ جیتنے والی شاندار اننگز کھیلی۔ سندر کے آؤٹ ہونے کے بعد شیرفن ردرفورڈ نے کپتان گل کا ساتھ دیا۔ ردرفورڈ نے 16 گیندوں میں 35 رنز کی تیز اننگز کھیل کر گجرات کی جیت کو یقینی بنایا۔
محمد سراج نے گجرات ٹائٹنز کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔ ایس آر ایچ کے بلے باز وں کو محمد سراج نے آؤٹ کیا ، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، انیکیت ورما اور سمرجیت سنگھ کی وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ پرسدھ کرشنا اور سائی کشور نے بھی گجرات کی جانب سے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔