گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو چھ وکٹ سے شکست دی

گجرات جائنٹس کی کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری آر سی بی کی شروعات خراب رہی اور اس نے 25 کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کپتان ایشلے گارڈنر (1 وکٹ / 58 رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس نے جمعرات کو ویمنس پریمیئر لیگ کے 12ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 21 گیندوں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کے 125 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے اتری گجرات جائنٹس کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 32 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ دیلان ہیملتا (11) اور بیتھ مونی (17) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں بلے بازوں کو رینوکا سنگھ نے آؤٹ کیا۔ 10ویں اوور میں جارجیا ویرہم نے ہرلین دیول (چار) کی وکٹ حاصل کی۔ ایشلے گارڈنر نے 31 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوبی لیچ فیلڈ 21 گیندوں پر 30 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ گجرات جائنٹس نے 16.3 اوور میں چار وکٹ پر 126 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔آر سی بی کی جانب سے رینوکا سنگھ اور جارجیا ویرہم نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل آج گجرات جائنٹس کی کپتان ایشلے گارڈنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری آر سی بی کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے 25 کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے ۔ ڈینیئل وائٹ (چار)، ایلیس پیری (صفر) اور کپتان اسمرتی مندھانا (10) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد راگھوی بشٹ اور کنیکا آہوجا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ بھارتی نے 12ویں اوور میں راگھوی بشٹ (22) کو رن آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ تنوجا کنور نے کنیکا آہوجا (33) کو اپنا شکار بنایا۔ کنیکا نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ ریچا گھوش (9) اور کم گارتھ (14) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ جارجیا ویرہم 21 گیندوں پر 20 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آر سی بی نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 125 رن بنائے۔ گجرات جائنٹس کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹن اور تنوجا کنور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایشلی گارڈنر اور کاشوی گوتم نے ایک ایک وکٹ ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔