خوشخبری! ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سبھی کھلاڑی اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ نگیٹو

روہت شرما، رشبھ پنت، شبھ من گل، نودیپ سینی اور پرتھوی شا ایک انڈور ریسٹورنٹ میں کھانے کے لئے گئے تھے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی نے اس معاملے کی تفتیش کا فیصلہ کیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ملبورن: آسٹریلیا کے خلاف 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو بڑی راحت ملی ہے اور اس کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹسٹ نگیٹو آئے ہیں نئے سال کے موقع پر ٹیم انڈیا کے پانچ کھلاڑی روہت شرما، رشبھ پنت، شبھ من گل، نودیپ سینی اور پرتھوی شا ایک انڈور ریسٹورنٹ میں کھانے کے لئے گئے تھے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی نے اس معاملے کی تفتیش پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ان پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کو احتیاطاً آئسولیشن میں رکھا گیاتھا۔ تاہم، تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹسٹ منفی ہونے کے بعد ٹیم انڈیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ خیال رہے ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 7 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔