ٹیم میں پھوٹ کی خبر کو گوتم گمبھیر نے کیا خارج، کہا، 'رپورٹ میں سچائی نہیں'

میچ سے پہلے گمبھیر، روہت اور بمرہ سڈنی کے میدان پر بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ حالانکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ روہت شرما سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گوتم گمبھیر / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا ناقدین کے نشانے پر ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر لگاتار سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کے تعلق سے کچھ ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ دراصل کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور ڈریسنگ روم میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ معاملے کو طول پکڑتا دیکھ کوچ گوتم گمبھیر نے اس تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ان رپورٹس کو پورے طور پر خارج کر دیا ہے جس میں ٹیم انڈیا میں پھوٹ کی بات کہی جا رہی ہے۔

سڈنی میں پانچواں ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس میں جب ان خبروں کو لے کر گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا "کھلاڑی اور کوچ کے بیچ کی بحث ان کے درمیان ہی رہنی چاہیے۔ ڈریسنگ روم میں ہونے والی کوئی بھی بات چیت ڈریسنگ روم میں ہی رہنی چاہیے"۔

گوتم گمبھیر نے ٹیم میں پھوٹ کی خبر کے تعلق سے کہا کہ یہ صرف رپورٹ ہے، اس میں سچائی نہیں، مجھے کسی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایمانداری اہم چیز ہے، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور کچھ بہترین چیزیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ تب تک محفوظ ہاتھوں میں رہے گا جب تک آپ کے پاس ایماندار لوگ ہیں۔ صرف ایک چیز ہے جو آپ کو ڈریسنگ روم میں بنائے رکھ سکتی ہے، وہ ہے مظاہرہ، نہ کہ سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنا۔ ہمیں نوجوانوں کو وقت دینا ہوگا۔"


میچ سے پہلے گوتم گمبھیر، روہت شرما اور جسپریت بمرہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ کے پاس بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ حالانکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ روہت شرما سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔ جب گوتم گمبھیر سے اس سلسلے میں سیدھا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ کل کی پچ دیکھنے کے بعد ٹاس کے دوران کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔