گارڈنر کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیتا

پلیئر آف دی میچ سے سرفراز گارڈنر نے صرف 48 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے کی بدولت ناٹ آوٹ 73 رن بنائے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہیملٹن: ایشلیگ گاڈنر کی ناٹ آوٹ 73 رن کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو آسانی سے چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 130 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کی جیس جانسن نے اپنے چار اوورز میں صرف 26 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمی سیٹرتھ ویٹ نے 31 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں، آسٹریلیا نے اپنی تین وکٹیں چوتھے اوور میں صرف 14 رن پر گنوا دیں، لیکن ایشلیگ گارڈنر نے اس کے بعد کپتان میگ لیننگ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 48 رنز بنا کر اور ایلس پیری کے ساتھ پانچویں وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے 18 اوورز میں چار وکٹوں پر 133 رنز بنا کر میچ دو اوور پہلے ہی ختم کردیا۔


پلیئر آف دی میچ سے سرفراز گارڈنر نے صرف 48 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے کی بدولت ناٹ آوٹ 73 رن بنائے۔ کپتان لینننگ نے 28 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پیری نے 16 گیندوں میں 23 رنز ناٹ آؤٹ میں تین چوکے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔