جب دھونی کےبال لمبے تھے اور فرش پر سوتے تھے

دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں ایسے کامیاب کپتان بننے کی وجہ ظہیر خان ہیں۔ وہ ایک بہت بڑی نعمت تھے جو دھونی کو ملے جس کا کریڈٹ گنگولی کو جاتا ہے۔

تصویر نیشنل ہیرالڈ 
تصویر نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

ہندستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح دونوں سیریز کے دوران ایک کمرے میں رہتے تھے۔

گمبھیر نے کہا کہ ہم ان دنوں ایک ماہ سے زیادہ کمرے میں رہتے تھے اور اس وقت ہم بالوں پر بات چیت کرتے تھے۔ اس وقت دھونی کے لمبے لمبے بال تھے اور ہم اس پر گفتگو کرتے تھے کہ اسے کیسے محفوظ رکھیں۔ ابتدائی دنوں میں دھونی نہ صرف اپنے منفرد بلے بازی کے انداز بلکہ اپنے لمبے بالوں کے لئے بھی مشہور تھے۔


انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہم کمرے کے فرش پر سوتے تھے کیونکہ کمرا چھوٹا تھا۔ ہم نے کمرے سے بیڈ باہر نکال دیا تھا اور زمین پر گدے بچھالئے تھے فرش پر سونے کا خوشگوار تجربہ رہا تھا۔

ہندوستان کے سابق اوپنر گمبھیر نے کہا کہ ہم دونوں اس وقت نوجوان تھے۔ اس وقت دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ہم دونوں ایک ساتھ کینیا گئے ، اس کے بعد زمبابوے میں ہندوستان اے کا دورہ کیا اور ایک ساتھ طویل عرصہ گزارا۔ لیکن جب آپ ڈیڑھ ماہ تک کسی کے ساتھ کمرہ شئیر کرتے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔


گوتم گمبھیر نے سابق کپتان دھونی کو انہیں ملنے والی ایک شاندار ٹیم کیلئے ‘خوش قسمت’ قرار دیا جس نے ان کی مدد کی اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے دو خطاب ، ایک آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے میں مدد کی۔

سوربھ گنگولی کو دھونی کی کامیابی کا سہرا دیتے ہوئے گمبھیر نے کہا کہ دھونی نے بی سی سی آئی کے موجودہ صدر کی سخت محنت کا فائدہ اٹھایا۔ اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں بات چیت کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا کہ دھونی بہت خوش قسمت کپتان رہے ہیں کیونکہ انہیں ہر فارمیٹ میں حیرت انگیز ٹیم ملی ہے۔


ورلڈ کپ کی ٹیم 2011 کی کپتانی دھونی کے لئے بہت آسان تھی کیونکہ ہمارے پاس سچن تندولکر، وریندر سہواگ ، میں خود ، یوراج سنگھ ، یوسف پٹھان ، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی موجود تھے لہذا انہوں نے بہترین ٹیمیں حاصل کیں ۔گنگولی کو اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑی تھی اور اس کے نتیجے میں دھونی نے متعددٹرافی جیتیں۔

دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں ایسے کامیاب کپتان بننے کی وجہ ظہیر خان ہیں۔ وہ ایک بہت بڑی نعمت تھے جو دھونی کو ملے جس کا کریڈٹ گنگولی کو جاتا ہے۔ میرے مطابق ظہیر ہندوستان کے بہترین ورلڈ کلاس بولر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔