پہلی مرتبہ انگلینڈ کی آدھی ٹیم دس سے کم اسکور پر سمٹی

ٓآسڑیلیا نے سریز میں پہلے تین میچوں میں شکست کے بعد چوتھے میچ میں جیت حاصل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ بین الاقومی میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں آسڑیلیا نے انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو 6.2 اوور میں آٹھ رن پرواپس پویلین بھیج دیاتھا۔ ایک روزہ بین الاقومی کرکٹ میں یہ پانچواں موقع تھا جب کسی میچ میں پانچ کھلاڑی دس یا اس سے کم اسکورپر آوٹ ہوئے۔

پانچ کھلاڑیوں کے آٹھ کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے 44.5 اوور میں196 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے 37 اوور میں سات وکٹ پر 197 رن بناکر میچ تین وکٹ سے جیتا تھا۔

بنگلہ دیش اورسری لنکا کے درمیان میر پور،ڈھاکہ میں16 جنوری2009 کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے49.4 اوور میں152 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کے پانچ کھلاڑی جب آٹھ اوور میں چھ کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا یہ میچ ہار جائے گی مگر بعد میں آنے کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے48.1 اوور میں آٹھ وکٹ پر153 رن بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔

کنگس سٹی میں29 اگست2013 کو کھیلے گئے میچ میں کنیڈا نے24.4 اوور میں67 رن بنائے۔ اسکے پہلے پانچ کھلاڑی 5.4اوورمیں سات کے اسکور پر آوٹ ہوئے تھے۔ ہالینڈ نے10.4 اوور میں ایک وکٹ پر70 رن بناکر میچ نو وکٹ پر جیتا تھا۔

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پرل میں11 جنوری 2012 کو کھیلے گئے میچ میں258 رن سے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ اس کو یہ فتح اس لئے حاصل ہوئی تھی کیونکہ سری لنکا کے پہلے پانچ کھلاڑی پانچ اوور میں نو کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50 اوور میں301 رن بنائے تھے۔ اسکے جواب میں سری لنکا کے سبھی کھلاڑی20.1 اوور میں43 رن بناکر آوٹ ہوئے جو اس کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اور کل ملاکرمشترکہ طور پرچوتھا سب سے کم اسکور ہے۔

کرائسٹ چرچ میں26 جنوری2017 کو کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت ویسٹ انڈیز کو66 رن سےشکست دی۔ بارش کی وجہ سے یہ میچ دیر سے شروع ہواتھا اور پچاس اوور فی سائیڈ والا یہ میچ 23 اوور فی سائیڈ والا ہوگیا تھا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 23 اوور میں چار وکٹ پر 131 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے23 اوور میں9 وکٹ پر 99 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے66 رن سے ہار ملی۔ویسٹ انڈیز کے پہلے پانچ کھلاڑی 3.5 اوور میں نو کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ٓآسڑیلیا نے سریز میں پہلے تین میچوں میں شکست کے بعد چوتھے میچ میں جیت حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jan 2018, 5:55 PM