انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز سریز کا پہلا ٹسٹ میچ آج

انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان پانچ ٹسٹ میچوں کی ایشیز سریز کا پہلا ٹسٹ برسبین میں جمعرات(23 نومبر) کو شروع ہوگا۔ انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان آسڑیلیا میں ہونے والا یہ176 واں ٹسٹ اور کل ملاکر342 واں ہوگا۔ دونوں کے درمیان جو341 ٹسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے140 اور انگلینڈ نے108 جیتے ہیں۔ باقی93 ٹسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ہیں۔ اپنے گھر پر آسڑیلیا نے انگلینڈ کو91 ٹسٹ میچوں میں شکست دی ہے۔ انگلینڈ نے57 ٹسٹ جیتے ہیں جبکہ27 ٹسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ہیں۔
دونوں کے درمیان جو69 سریز کھیلی گئی ہیں اس میں سے دونوں نے 32۔32 سریزوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ باقی پانچ سریز بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئی ہیں۔ انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان جو آخری پانچ سریزیں کھیلی گئی ہیںاس میں انگلینڈ نے چار جیتی ہیں ۔آسڑیلیا نے ایک سریز اپنے نام کی ہیں۔ انگلینڈ میں2015 میں جو پانچ میچوں کی سریز کھیلی گئی تھی وہ میزبان ملک نے3-2 سے جیتی تھی۔
برسبین میں انگلینڈ کے خلاف آسڑیلیا کا ریکارڈ کافی اچھا ہے۔ اس نے20 میں سے11 ٹسٹ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے چار ٹسٹ میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ پانچ ٹسٹ برابر رہے ہیں۔

انگلینڈکا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور سات وکٹ پر903 ہے جو اس نے اوول میں1938 میں بنایا تھا۔ آسڑیلیا کا انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور چھ وکٹ پر729 ہے جو اس نے لارڈز میں1930 میں بنایا تھا۔
بر منگھم میں1902 میں کھیلے گئے ٹسٹ میں آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی 36 پر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا انگلینڈکے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینٖڈکا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور45 ہے جو اس نے سڈنی میں1886-87 میں بنایا تھا۔
انگلینڈ کے لئے آسڑ یلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کر نے کا ریکارڈ لین ہٹن کے پاس ہے جنہوں نے اوول میں364 رن کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ آسڑیلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز ڈان بریڈمین کے پاس ہے جنہوں نے لیڈز میں1934 میں 334 رن بنائے تھے۔
جیم لیکر نے مانچسٹر میں 1956 میں ہوئے ٹسٹ میں53 رن دیکر سبھی دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انگلینڈ کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کار کردگی ہے۔ آسڑیلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگ میں سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ آرٹھر میلی کے پاس ہے جنہوںنے 1920-21میں ملبورن میں 121 رن دیکر نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
جیم لیکر نے مانچسٹر میں 1956 میں ہوئے ٹسٹ میں90 رن دیکر19 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو انگلینڈ کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف ایک ٹسٹ میں سب سے اچھی بالنگ کار کردگی ہے۔ آسڑیلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹسٹ میںسب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ باب میسی کے پاس ہے جنہوںنے 1972میں لارڈز میں 137 رن دیکر16کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔