پانچواں ٹی-20: روہت کی نصف سنچری، ہندوستان کے 163 رن

روہت نے اپنی اننگز میں 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں 14000 رن پورے کیے۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں اور ہندوستان کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماؤنٹ موگانی: ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما کے (60) رن ریٹائر ڈکی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی -20 میچ میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے محض 17 رن کے اسکور پر 3 وکٹ کھو دیئے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے کپتان روہت کی 41 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن (ریٹائر) اور لوکیش راہل کے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 45 رن کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رن بنا ئے۔ روہت اگرچہ 60 رن کے اسکور میں ریٹائر ہرٹ ہو گئے اور دوبارہ بلے بازی کرنے نہیں اتر سکے۔


ہندوستانی سلامی جوڑی اگرچہ اس مقابلے میں حیرت انگیز کارنامہ نہیں دکھا سکی اور سنجو سیمسن محض 2 رن کے اسکور پر اسکاٹ كوگیلجن کی گیند پر مچل سینٹنر کو کیچ تھما بیٹھے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد روہت اور راہل نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی بڑی شراکت ہوئی، روہت نے اس دوران اپنے ٹی -20 کیریئر کی 21 ویں نصف سنچری لگائی۔ روہت نے اپنی اننگز میں 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں 14000 رن پورے کیے۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں اور ہندوستان کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔

ہندوستانی اننگز میں روہت اور راہل کے علاوہ شوم دوبے نے پانچ رن بنائے جبکہ شریش ایئر نے 31 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 33 اور منیش پانڈے نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 11 رنوں کا اہم تعاون دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے كوگیلجن نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ اور همش بینٹ نے چار اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔


خبر لکھے جانے تک نیوزی لینڈ کا اسکور 6 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 40 رن تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */