انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرس ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع، 14 سال طویل کیریئر کا ہوا خاتمہ

ٹیم انڈیا کے خلاف کرس ووکس نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ 26-2025 ایشیز سیریز کے لیے نومبر میں آسٹریلیا دورے پر جانے والی انگلینڈ ٹیم میں کرس ووکس کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>کرس ووکس، تصویربشکریہ&nbsp;@TheBarmyArmy</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرس ووکس نے 36 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 2013 میں ڈیبیو کرنے والے کرس ووکس نے انگلینڈ کے لیے کُل 217 مقابلے کھیلے، اس دوران انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے کئی دفع ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ووکس نے کہا کہ ’’وہ لمحہ آ گیا ہے اور میں نے فیصلہ لیا ہے کہ میرے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا یہی صحیح وقت ہے۔ انگلینڈ کے لیے کھیلنا ایک ایسی چیز تھی، جسے میں تب سے کرنا چاہتا تھا جب میں ایک بچہ تھا اور گھر کے پیچھے باغیچہ میں خواب دیکھتا تھا۔ میں ان خوابوں کو جینے کے لیے ناقابل یقین حد تک خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔‘‘

کرس ووکس کا بین الاقوامی کرکٹ سفر 2013 سے شروع ہوا تھا، جب انہوں نے پہلی بار انگلینڈ کے لیے کھیلا تھا۔ انہوں نے ملک کے لیے 62 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں انہوں نے 192 وکٹ لیے اور 5 دفع اننگ میں 5 وکٹ حاصل کیا، ساتھ ہی 2034 رن بھی بنائے جس میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2018 میں لارڈس میں ہندوستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ 132 ون ڈے میں 173 وکٹ حاصل کیے اور 6 نصف سنچری کے ساتھ 1524 رن بنائے۔ 33 ٹی 20 میں 31 وکٹ لیے اور 146 رن بنائے۔


واضح ہو کہ ٹیم انڈیا کے خلاف کرس ووکس نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ 26-2025 ایشیز سیریز کے لیے نومبر میں آسٹریلیا دورے پر جانے والی انگلینڈ ٹیم میں کرس ووکس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ ایشیز کے لیے ٹیم کے اعلان کے 6 روز بعد ہی کرس ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ایسے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹیم میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے ووکس نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔