عالمی کپ: مورگن کے ریکارڈ 17 چھکے، انگلینڈ نے بنایا 397 رنوں کا پہاڑ

انگلینڈ کے بلے بازوں نے ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط اسپن اٹیک والی افغانستان کی ٹیم کو منگل کے روز آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں 398 رنوں کا وسیع ترین ہدف دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مانچسٹر: انگلینڈ کے بلے بازوں نے ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط اسپن اٹیک والی افغانستان کی ٹیم کو منگل کے روز آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں 398 رنوں کا وسیع ترین ہدف دیا۔ اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے اس میچ میں کپتان ایون مورگن کے 148، جانی بیئریسٹو کے 90 اور جے روٹ کے 88 رنوں کے دم پر 50 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر 397 رن بنائے۔ یہ عالمی کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے بنایا گیا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس میچ میں اس طرح کی طوفانی بلے بازی کی کہ دنیا کے کفائتی گیندبازوں میں شمار ہونے والے راشد خان نے نو اووروں میں 110 رن لٹا دئے اور عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن خرچ کرنے والے اسپنر بنے۔ افغانستان کے لئے مجیب ہی کچھ کفائتی گیند بازی کر سکے۔ انہوں نے 10 اووروں میں 44 رن دئے حالانکہ انہیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔


انگلینڈ نے شروعات کافی سست کی تھی۔ زخمی جیسن رائے کی جگہ ٹیم میں آئے ونسے نے 31 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنوں کی اننگ کھیلی اور 10ویں اوور میں 44 کے مجموعی اسکور پر دولت زاردان کا شکار بنے لیکن سنسے کے جانے کے بعد روٹ اور بیئرسٹو نے رن بنانے کی رفتار تیز کر دی۔

روٹ اور بیئرسٹوں نے تقریباً 20 اوور میدان پر گزارے اور 120 رن بنائے۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نبی نے بیئریسٹو کو 10 رنوں سے سنچری سے محروم کر دیا۔ انہوں نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ وہ 164 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔


یہاں سے کپتان مورگن نے قدم اور افغان گیندبازوں خاص طور پر راشد کو نشانہ بنایا۔ مورگن نے صرف 57 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو عالمی کپ میں چوتھی سب سے تیز سنچری ہے۔ مورگن نے اپنے 50 رن 36 گیندوں میں پورے کئے اور بعد کے 50 رن بنانے میں محض 21 گیندیں لیں۔ مورگن نے روٹ کے ساتھ مل کر 189 رن بنائے۔

روٹ حالانکہ اپنی سنچری مکمل نہیں کر پائے۔ وہ 353 کے مجموعی اسکور پر گلبدین کی گیند پر رحمت شاہ کے ہاتھوں لپکے گئے۔ روٹ کے جانے کے چھ رن بعد گلبدین اور رحمت کی جوڑی نے مورگن کو بھی پویلین بھیج دیا۔ مورگن کا یہ سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ انہوں نے 71 گیندوں پر 4 چوکے اور 17 جھکوں کی مدد سے طوفانی اننگ کھیلی۔ اسی کے ساتھ مورگن ایک ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے باز بھی بن گئے۔

مورگن کے جانے کے بعد معین علی (نابعد 31 رن، چار چوکے ایک چھکا) نے انگلینڈ کو عالمی کے وسیع اسکور تک پہنچایا۔ گلبدین کے علاوہ دولت زادران نے بھی تین وکٹ اپنے نام کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jun 2019, 7:10 PM