جو روٹ اور ہیری بروک نے بنائیں سنچری، چائے کے وقفے کے بعد ہندوستانی بولرز کا قہر

اوول ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 35 رنز اور بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اوول ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے جلد روک دیا گیا جس کے بعد بارش نے ہندوستانی گیند بازوں کی تال کو خراب کردیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے وقت سے پہلے کھیل ختم کرنا پڑا ۔ جیمی اسمتھ اس وقت 2 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے ہیں جب کہ جیمی اوورٹن کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 35 رنز اور ہندستان  کو  چاروکٹیں درکار ہیں۔

چوتھے دن انگلینڈ نے اپنا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز سے آگے بڑھایا۔ اس وقت تک انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 324 رنز درکار تھے۔ دن کے 10 اوورز بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ بین ڈکٹ 54 کے اسکور پر پرسدھ  کرشنا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ہندوستانی  بولرز کو تال میل ملنے لگے، اسی دوران محمد سراج نے کپتان اولی پوپ کو 27 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔


انگلینڈ نے 106 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ یہاں سے جو روٹ اور ہیری بروک نے 195 رنز کی شراکت بنا کر تال حاصل کرنے والی ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ بروک نے 113 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔ جب بروک کی وکٹ گری تو انگلینڈ کا سکور 301/4 تھا۔ چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد گیند سوئنگ ہونے لگی تو بروک کے بعد انگلینڈ کے بلے باز ایک ایک کر کے آؤٹ ہونے لگے۔

جیکب بیتھل آئے، لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ وہ 5 کے اسکور پر پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔میچ میں سنسنی اس وقت دیکھنے میں آئی جب جو روٹ 105 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔روٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد 3.2 اوورز کرائے گئے، پھر خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ کچھ دیر بعد بارش شروع ہو گئی۔ جس کی وجہ سے کھیل جلد روک دیا گیا۔


ایک وقت انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے تھے اور ٹیم آسان فتح کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اس کے بعد انگلش ٹیم صرف 38 رنز کے اندر 3 بڑی وکٹیں گنوا چکی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان بھی جیت کی دوڑ سے باہر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔