عالمی کپ: ہر حال میں سیمی فائنل کا سفر کرنا چاہتے ہیں انگلینڈ کے کپتان مورگن

مورگن نے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں توقعات سے متعلق کہاکہ ’’ظاہر ہے اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ اس کی مثال ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

برمنگھم: دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان کو عالمی کپ میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے اپنی امیدیں برقرار رکھنے سے حوصلہ افزا انگلینڈ کے کپتان ايون مورگن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

مورگن نے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل توقعات سے متعلق کہاکہ ظاہر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ اس کی مثال ہے۔اس ورلڈ کپ میں کوئی بھی مقابلہ کسی بھی ٹیم کے لئے مشکل ہے اور ہمیں بھی اسی حالت سے گزرنا پڑے گا۔اب ہمارے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ انتہائی مشکل ہے لیکن ہم وطنوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کے لئے ہم اسے جیتیں گے اور سیمی فائنل میں پہنچیں گے ۔ہندوستان کے خلاف میچ کے لئے مورگن نے کہاکہ ہم نے اچھی شروعات کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔میچ شروع ہونے سے پہلے مجھے اپنی ٹیم کی جیت کا یقین نہیں تھا لیکن آخر میں فیصلہ ہمارے حق میں ہوا ۔


انہوں نے کہاکہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جیسن رائے بھی شاندار فارم میں کھیلے اور جانی بيرسٹو کی سنچری دیکھنے کے قابل تھی۔ مسلسل بڑی شراکت کی بدولت ہم مضبوط اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔پہلے 10 سے 20 اوور کے درمیان ہم نے 90-95 رنز بنا لئے تھے جو تسلی بخش تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اچھا مقابلہ تھا۔انگلش کپتان نے کہاکہ پہلی اننگز سے مسلسل پتہ چل رہا تھا کہ لائن میں آتی ہوئی گیند کو کھیلنامشکل ہے۔سست گیندوں کی صحیح سمت تھی۔اختتامی اوورز میں ہندوستان نے اچھی گیند بازی کی لیکن اس سے ہم پریشان نہیں ہوئے۔لیکن ہمارے گیند بازوں نے بھی بہترین گیند بازی کی۔لیام پلنکٹ نے آخری چار اووروں میں شاندار بولنگ کی خاص طور پر وسطی اوورز میں جہاں وکٹ ملنے میں مشکل ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Jul 2019, 8:10 PM