کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کے لیے کوششیں ہونی چاہئیں: راہل دراوڈ

راہل دراوڈ نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے لئے یہ بہت اچھا ہوگا کہ ٹی۔20 فارمیٹ اولمپک کا حصہ بنے۔

راہل دراوڈ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڈ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڈ نے کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیے جانے کی وکالت کی ہے۔ راہل دراوڈ نے کتاب ’اے نیو اننگز‘ کے لانچ کے لئے جمعہ کو منعقدہ ورچوول سیمینار میں کہا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جانا چاہیے، یہ کھیل کے لئے اچھا ہوگا۔ کرکٹ 1900 کے بعد سے اولمپک کا حصہ نہیں ہے۔ اگرچہ گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جانا چاہیے۔

قومی کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر راہل دراوڈ نے کہا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے سے متعلق کئی چیلنجز سامنے آئیں گے لیکن اس سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے لئے یہ بہت اچھا ہوگا کہ ٹی۔ 20 فارمیٹ اولمپک کا حصہ بنے۔


راہل دراوڈ نے کہا کہ کرکٹ کئی ممالک میں کھیلا جاتا ہے اور وہ ممالک چاہتے ہیں کہ اس فارمیٹ کو مزید فروغ حاصل ہو۔ کرکٹ آخری بار 1900 میں کھیلا گیا تھا۔ اولمپک کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں اپنے ارکان سے کہا تھا کہ وہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کے فائدوں کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔

آئی ی ایل میں مختلف ٹیموں کے لئے بطور کپتان اور کوچ اپنا تعاون دینے والے ڈراوڈ نے مانا کہ اولمپک میں شامل کرائے جانے کی تجویز میں پچ کو تیار کرانے سے متعلق کئی دقتیں آئیں گی، اس کے باوجود انہوں نے اسے اولمپک میں شامل کیے جانے کی وکالت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔