دھونی کا نام پھیلا رہا سب سے زیادہ ’وائرس‘

دھونی ملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹروں میں شامل ہیں اسی لیے شائقین مسلسل ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، اگرچہ ان کی یہی مقبولیت اب انٹرنیٹ چلانے والے پرستاروں کیلئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی ملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹروں میں شامل ہیں اسی لیے شائقین مسلسل ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، اگرچہ ان کی یہی مقبولیت اب ناٹیجنس کیلئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرچ انجن پر سابق کپتان دھونی کے بارے میں کوئی جانکاری تلاش کرنے کے ساتھ ہی خطرناک وائرس آپ کے الیکٹرانک ڈیوائسز کو اپنی زد میں لے لیتی ہے، جو آپ کی اہم معلومات کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں سچن تندولکر، هرمنپريت کور اور پی وی سندھو کے بارے میں سرچنگ بھی خطرناک ہے۔

سافٹ ویئر سکیوریٹی سوليو شنز مہیا کرانے والی کمپنی میک فے 'موسٹ ڈینجرس سیلیبریٹی 2019' کی فہرست میں دھونی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اپنے 13 ویں ایڈیشن میں میک فے کی تحقیق نے مقبول شخصیات کی نشاندہی کی ہے، جو سب سے زیادہ پر خطر سرچ نتائج مرتب کرتی ہے، جن سے ان کے مداحوں کو خطرناک ویب سائیٹ اور وائرس کا خطرہ رہتا ہے۔سال 2011 کے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان مقبولیت کے معاملے میں وراٹ کوہلی اور سچن تندولكر سے بھی آگے ہیں جس کا خلاصہ ایک سروے میں حال ہی میں کیا گیا تھا۔ ایسے میں ان کے مداحوں کی تعداد بھی اور بیرون ملک میں ہے جو سرچ انجن پر دھونی کے ساتھ منسلک معلومات ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ ان کی بے پناہ مقبولیت نے سائبر کرائم کو صارفین کو خطرناک ویب سائٹس کی جانب راغب کرنے کا موقع دے دیا جو مالویئر انسٹال کر ذاتی معلومات اور پاس ورڈ چرا سکتے ہیں۔


اس سروے کے مطابق فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق کرکٹر سچن ہیں۔ وہیں فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی 20 کپتان هرمنپريت کور ہیں۔دیگر مشہور شخصیات میں تیسرے نمبر پر رئیلٹی ٹی وی شو - بگ باس کے فاتح گوتم گلاٹی ہیں۔ ان کے بعد بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی بھی زیادہ پیچھے نہیں اور پھر پاپ آئکن بادشاہ ہیں۔ فہرست میں چھٹے مقام پر رادھیکا اپٹے، ساتویں نمبر پر شردھا کپور، نویں مقام پر عالمی چمپئن شپ کی طلائی فاتح بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور دسویں مقام پر پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

میک فے انڈیا کے نائب صدر وینکٹ كرشناپور نے کہاکہ انٹرنیٹ کی آسان دستیابی اور متعدد مربوط ڈیوائسز نے يوذرس کو پوری دنیا سے مواد حاصل کرنا آسان بنا دیا ہے۔ جہاں ہندستان میں سبسکرپشن کی بنیاد پر مواد پلیٹ فارم بڑھ رہے ہیں، وہیں ناٹیجنس بڑے اسپورٹنگ ایوینٹس ، موویز، ٹی وی شو اور اپنے چہیتے سپر اسٹار کی امیجیس کے لئے بلا معاوضہ اور پائریٹد کٹینٹس تلاش کرتے ہیں۔ جس سے بد قسمتی سے ان کا ڈیٹا اور پاس ورڈ چوری ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2019, 6:54 PM