گیل کو آؤٹ کرنے کا دھونی نے دیا تھا قیمتی مشورہ: شہباز ندیم

بائیں ہاتھ کے نوجوان اسپنر شہباز ندیم نے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے جس قیمتی مشورے کی بدولت انہیں آئی پی ایل میچ کے دوران خطرناک بلے باز گیل کو آؤٹ کرنے میں کامیابی ملی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندستان کے بائیں ہاتھ کے نوجوان اسپنر شہباز ندیم نے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے جس قیمتی مشورے کی بدولت انہیں آئی پی ایل میچ کے دوران خطرناک بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کرنے میں کامیابی ملی تھی۔

ندیم نے آکاش چوپڑا کے یوٹیوب چینل پر کہا کہ لیفٹ آرم اسپنرز کے خلاف کرس گیل کی کامیابی کی شرح اور گیند ہٹ کرنے کی ان کی مختلف صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے نیٹ پر چائنا مین بولنگ کرنا شروع کی۔ وجے ہزارے ٹرافی کے ایڈیشن کے دوران ہی میں مہندر سنگھ دھونی کے پاس گیا اور ان سے گیل کو آؤٹ کرنے کا مشورہ مانگا۔

شہباز ندیم نے بتایا کہ مہندر سنگھ دھونی نے انہیں ویسٹ انڈیز کے طوفانی بلے باز کرس گیل کے خلاف بولنگ کرنے کا اہم مشورہ دیا۔ ندیم کو گیل کے خلاف بولنگ کا موقع نہیں ملا جو اسپنرز کے خلاف خطرناک بلے بازی کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں ندیم نے جمیکا کے اس عظیم بلے باز کو قابو میں کرنے کے لئے اپمی چائنا مین گیند بازی کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو نکھارا۔

ندیم نے بچپن سے ہی اس فن میں مہارت حاصل کی ہے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ان کی انگلی جیسے اسپنرز نے زیادہ نہیں کر سکے ہیں۔ 30 سالہ نوجوان نے کہا کہ یہ گیل کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ہتھیار تھا کیونکہ گیل کسی بھی بالر کو کسی بھی وقت برے دن دکھا سکتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے پھر سے چائنا مین گیند بازی کرنا شروع کی کیونکہ جب بھی میں آئی پی ایل میں کھیلتا تھا میں نے کبھی گیل کے خلاف بولنگ نہیں کی تھی۔ لہذا یہ ہمیشہ میرے ذہن میں تھا اور لوگ یہ بھی کہتے تھے کہ گیل بائیں ہاتھ کے اسپنرز کو بہت پریشان کرتے ہیں اس لئے یہ بھی ضروری تھا کہ ان سے کیسے بچا جائے۔ تو میں کہا کرتا تھا کہ میں چائنامین بولنگ کروں گا۔ لہذا گیل کے بارے میں سوچتے ہوئے میں نے 2 سال تک چائنا مین گیند بازی کی مشق کی ۔

دھونی کے بارے میں ندیم نے بتایا کہ وجئے ہزارے ٹرافی کے ایک سیزن کے دوران انہوں نے تجربہ کار کھلاڑی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دھونی سے گیل کا مقابلہ کرنے کا طریقہ دریافت کیا۔ جواب میں دھونی نے ندیم سے پہلے کہا کہ وہ گیل کو بالکل بھی بولنگ نہ کریں۔ لیکن پھر انہوں نے کہا کہ وہ گیل کے ایریا میں گیند نہیں پھینکیں اور بلے باز کو سنگل لینے پر مجبور کریں۔

ندیم نے دھونی سے 'چائنا مین' کے بارے میں بھی سوال کیا۔ دھونی نے جواب دیا کہ یہ سست نہیں ہونا چاہئے کیونکہ بیٹسمین کے پاس اپنے اسٹروک کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کافی وقت ہوگا۔ ندیم نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف دہلی ڈیئر ڈیولز کے لئے کھیلتے ہوئے گیل کو اسی طریقے کے ساتھ آؤٹ کیا تھا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */