گنگولی کو پچھاڑ کر دھونی بنے ہندوستان کے بہترین کپتان

گنگولی کو 60.5 اور دھونی نے 60.9 کے مجموعی اسکور حاصل کیے، گنگولی کو 0.4 کے فرق سے شکست دے کر دھونی کو ہندوستان کا بہترین کپتان منتخب کیا گیا۔

تصویر ٹوئٹر @ESPNcricinfo
تصویر ٹوئٹر @ESPNcricinfo
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک سروے میں سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کو معمولی فرق سے پچھاڑ کر ہندوستان کے بہترین کپتان منتخب کیے گئے ہیں۔

گنگولی اور دھونی دونوں ہی ہندوستان کے بہترین کپتان رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کئی بار یادگار فتوحات حاصل کرچکی ہے۔ گنگولی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم 2003 میں ورلڈ کپ میں رنر اپ بنی تھی جبکہ دھونی کی سربراہی میں ٹیم انڈیا نے 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دھونی کی قیادت میں ہندستانی ٹیم نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2013 چمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی۔


اسٹار اسپورٹس نے گنگولی اور دھونی کے مابین آٹھ زمروں میں ایک سروے کرایا اور ہر زمرے کے لئے اوسط کا حساب لگایا گیا۔ گنگولی نے بیرونی ممالک کے گراؤنڈ کی کپتانی، ٹیم پر کپتانی کے تغیراتی اثرات، اگلے کپتان کے لئے کامیاب ٹیم کے زمروں میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ دھونی ہوم گراؤنڈ پر کپتانی، ون ڈے کپتان کی حیثیت سے، ٹائٹل جیتنے کے اعتبار سے اور کپتان کی حیثیت سے بلے بازی جیسے زمرے میں گنگولی سے آگے رہے۔

گریم اسمتھ، کمار سنگاکارا، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان اور کرشنماچاری سری کانت جیسے تجربہ کار کرکٹرز نے اس سروے میں حصہ لیا۔ پوری دنیا کے کھلاڑیوں، مصنفین اور براڈ کاسٹروں کی ایک جیوری نے ہر کھلاڑی کو آٹھ کیٹیگریز میں 10 میں سے ایک اسکور دیا۔ دونوں کو اسکور کرنے پر گنگولی کو 60.5 اور دھونی نے 60.9 کے مجموعی اسکور حاصل کیے گنگولی کو 0.4 کے فرق سے شکست دے کر دھونی کو ہندوستان کا بہترین کپتان منتخب کیا گیا۔


ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ کپتانی کے ریکارڈ پر اسمتھ نے کہا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے گنگولی نے ٹیم میں ایسی سختی لائے تھے جو پہلے نہیں تھی۔ انہوں نے میدان میں اپنا کردار بخوبی ادا کیا جو کہ ہندوستانی کرکٹ کی مضبوطی کا ایک اہم ستون ہیں۔ سری کانت نے کہا کہ میرے خیال میں دھونی اور گنگولی کے درمیان موازنہ کرنا مشکل ہے۔ 2001 میں گنگولی کی سربراہی میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی لیکن مجموعی طور پر میرے خیال میں دھونی ہندوستان کی سرزمین پر آگے ہیں کیونکہ گنگولی کے وقت ٹیم میں انل کمبلے اور ہربھجن سنگھ جیسے لیجنڈ اسپن بولر موجود تھے لیکن دھونی کے پاس یہ آپشن نہیں تھا۔

سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا نے گنگولی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گنگولی نے ہندوستانی ٹیم کو طاقت اور اعتماد دیا۔ میرے خیال میں تمام ٹیمیں گھر پر جیتنے میں راحت محسوس کرتی ہیں لیکن دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنا خوشگوار تجربہ ہوتا ہے اور اس کے جیتنے کے لئے بھوک اور اعتماد کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں دادا نے ہندوستانی کرکٹ میں یہ بڑی تبدیلی لائی ہے۔


بطور کپتان کے مجموعی اثرات پر گمبھیر نے کہا کہ ظاہر ہے کہ دھونی اور گنگولی دونوں ہی نے ہندوستانی ٹیم کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اس کے اثرات کے طور پر میں صرف دھونی کے لئے کہہ سکتا ہوں کیونکہ وہ ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لئے کافی سنجیدہ تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔