دیوجیت سیکیا بی سی سی آئی کے نئے سکریٹری، پربھتیج سنگھ بھاٹیہ بلامقابلہ خزانچی منتخب

دیوجیت سیکیا بی سی سی آئی کے سکریٹری اور پربھتیج سنگھ بھاٹیہ خزانچی منتخب ہوئے۔ دونوں کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا، سیکیا نے جے شاہ کی جگہ لی، جو آئی سی سی چیئرمین بن گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بی سی سی آئی نے خصوصی عام اجلاس میں دیوجیت سیکیا کو نیا سکریٹری اور پربھتیج سنگھ بھاٹیہ کو خزانچی منتخب کیا۔ دونوں عہدیداروں کا انتخاب بلامقابلہ ہوا کیونکہ نامزدگی کے لیے کوئی اور امیدوار موجود نہیں تھا۔

دیوجیت سیکیا، جو اس سے پہلے بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری تھے، دسمبر میں جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد سے قائم مقام سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ سابق سکریٹری جے شاہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سیکیا کو باقاعدہ طور پر یہ منصب دیا گیا۔

انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے سابق چیف الیکشن کمشنر اَچل کمار جیوتی نے اعلان کیا کہ خزانچی اور سکریٹری کے عہدوں پر بلامقابلہ انتخاب ہوا، جس کے باعث ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔ اس موقع پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ آئی پی ایل کا نیا سیزن 23 مارچ سے شروع ہوگا۔


پر بھتیج سنگھ بھاٹیہ کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا کیونکہ ان کے پیشرو آشیش شیلار نے مہاراشٹر حکومت میں کابینہ وزیر بننے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بھاٹیہ، جو پہلے بھی بی سی سی آئی کی اعلیٰ کونسل کا حصہ رہ چکے ہیں، چھتیس گڑھ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ترنگا گوگوئی نے دیوجیت سیکیا اور پربھتیج بھاٹیہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’’آپ کی قیادت اور مہارت بھارتی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔