انگلینڈ کے جدوجہد کے باوجود ونڈیز کی گرفت مضبوط

انگلینڈ کے پاس 170 رن کی برتری ہے جبکہ اس کے 2 وکٹ باقی ہیں۔ انڈیز کو جیت کا احساس ہوگیا ہے اور میچ کے آخری دن انگلینڈ کی امیدوں کے لئے اس کے گیند بازوں کو کرشمائی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ میچ، تصویر گیٹی ایمج
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ میچ، تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

ساؤتھمٹن: جیک کراؤلی (76) کی بہتری اننگز اور سلامی بلے باز ڈومنک سبلی (50) کی جد و جہد سے بھوپور نصف سنچری کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیست میچ کے چوتھے میچ کے چوتھے دن سنیچر کے روز آخری سیشن میں 30 رن کے وقفے پر پانچ وکٹ گنواکر سخت بحران میں پھنس گئی ہے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں آٹھ وکٹ 284 رن پر گنوا دیئے ہیں اور میچ پر ونڈیز کی گرفت مضبوط ہوچکی ہے۔انگلینڈ کے پاس 170 رن کی برتری ہے جبکہ اس کے دو وکٹ باقی ہیں۔ انڈیز کو جیت کا احساس ہونے لگا ہے اور اتوار کو میچ کے آخری دن میزبان انگلینڈ کی امیدوں کے لئے اس کے گیند بازوں کو کرشمائی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کراؤلی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 127 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 76 رن بنائے، جبکہ سبلی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور 164 گیندوں میں 50 رن کی اننگز میں چار چوکے لگائے۔ کپتان بین اسٹوکس نے 46 اور اوپنر روری برنس نے 42 رن بنائے۔ جو ڈینلی نے 29 رن کا تعاون دیا۔ اسٹمپ کے وت جوفرو آرچر پانچ اور مارک ووڈ ایک رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شینن گیبریل نے 62 رن پر تین وکٹ، روسٹن چیز نے 71 رن پر دو وکٹ، الجاری جوزف نے 40 رن پر دو وکٹ اور کپتان جیسن ہولڈر نے 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔