میرا دل کہتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو: اسٹین

ورلڈ کپ پر انگلینڈ کا دعویٰ بہت مضبوط ہے، لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

آئندہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے دعوے کو مضبوط بتاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہندوستانی ٹیم سے ہو، لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ میزبان ٹیم کا فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہو۔

اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے اسٹین نے کہا کہ دیکھیں دلیل کی بنیاد پر آپ انگلینڈ کو فائنلسٹ کی پوزیشن سے نہیں ہٹا سکتے۔ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے، وہ جس طرح نویں نمبر پر اپنے آل راؤنڈرز کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے پاس کرس ووکس جیسا آل راؤنڈر ہے۔ اس لیے میں جانتا ہوں کہ ورلڈ کپ پر انگلینڈ کا دعویٰ بہت مضبوط ہے، لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو۔


انہوں نے کہا، "جنوبی افریقہ کے پاس اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا بہت اچھا موقع ہے کیونکہ وہ ایک مضبوط ٹیم اور اچھی فارم کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں لیکن ہندوستان یہ ورلڈ کپ ضرور جیتے گا کیونکہ وہ اس وقت اپنی بہترین فارم میں ہے۔"

فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ مشکل ہے، آپ جانتے ہیں کہ میرا دل جنوبی افریقہ کے ساتھ فائنل میں جانا چاہتا ہے۔ میں چاہوں گا کہ وہ فائنل میں پہنچیں، ان کی ٹیم، ان کے بہت سے کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں، وہ ہندوستان میں باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن جیسے کھلاڑی ملے ہیں جو ہندوستانی حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ کے جی ربادا طویل عرصے سے یہاں آئی پی ایل میں بولنگ کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن مجھے زیادہ یقین نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان فائنلسٹ میں سے ایک ہوگا اور شاید انگلینڈ بھی۔ لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کہوں لیکن میرا جھکاؤ ہندوستان اور انگلینڈ کی طرف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔