احمد آباد آئی پی ایل ٹیم کے لیے شاستری پر ’سی وی سی‘ کی نظریں

مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے آئی پی ایل ٹیم کے ساتھ وابستگی انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ساتھ براہ راست کمنٹری کا معاہدہ حاصل کرنے سے روک سکتی ہے۔

روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: آئی پی ایل کی احمد آباد فرنچائزی کے روی شاستری اور ہندوستانی ٹیم میں ان کے ماتحت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران، خاص طور پر گیند بازی کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سری دھر کے ساتھ معاہدہ کرنے کا امکان ہے۔

کرک بز کے مطابق، یہ اطلاع دبئی میں سامنے آئی ہیں، جہاں احمد آباد فرنچائزی کے مالک ’سی وی سی کپیٹلس‘ نے حال ہی میں سبکدوش ہونے والی ہندوستانی ٹیم کے کوچز سے رابطہ قائم کیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ کپ مہم پر توجہ مرکوز کر رہے شاستری، اپنی توجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے اس بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ورلڈ کپ کے اختتام تک کا وقت مانگا ہے۔ اس جانکاری سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ شاستری آئی پی ایل ٹیم کو کوچنگ دین کا ذہن بنا رہے ہیں، حالانکہ وہ آئی پی ایل کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کمنٹری کا کام بھی کر سکتے ہیں، جس میں وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے ہیں۔


واضح رہے کہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے آئی پی ایل ٹیم کے ساتھ وابستگی انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ساتھ براہ راست کمنٹری کا معاہدہ حاصل کرنے سے روک سکتی ہے، لیکن وہ وی وی ایس لکشمن جیسے براڈکاسٹر کے ساتھ براہ راست سائن اپ کرنے کی کوشش کریں گے جو آئی پی ایل فرنچائزی سن رائزرز حیدرآباد کے مینٹر رہنے کے ساتھ ساتھ کمنٹری کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ شاستری کو پہلے ہی دنیا کے کچھ ٹاپ براڈکاسٹروں سے کمنٹری کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں اسٹار اسپورٹس اور سونی اسپورٹس شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔