کرکٹ عالمی کپ کے کئی میچوں پر بارش کا خطرہ، ہند-پاک مقابلہ پر بھی پھر سکتا ہے پانی

کرکٹ کا ہر عالمی کپ بہت سارے ریکارڈس کے لئے یاد رکھا جاتا ہے لیکن اس بار کا عالمی کپ بارش کے لئے ہی زیادہ یاد کیا جائے گا کیونکہ بارش کی وجہ سےکرکٹ کے شائقین کو کئی اچھے مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملے ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرکٹ کا ہر عالمی کپ بہت سارے ریکارڈس کے لئے یاد رکھا جاتا ہے لیکن اس بار کا عالمی کپ بارش کے لئے ہی زیادہ یاد کیا جائے گا کیونکہ بارش کی وجہ سےکرکٹ کے شائقین کو کئی اچھے مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملے ۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 سے زیادہ میزبان ملک کے موسم پر آج کل خوب بات ہو رہی ہے۔ پہلے کسی ٹیم کے چاہنے والے اپنی اور مخالف ٹیم کی کمزریوں اور طاقت پر گفتگو کرتے تھے لیکن اب ٹیم کے فینس صرف موسم کی بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ابھی تک چار میچ پانی کی نذر ہو چکے ہیں۔ یہی نہیں کہ اب تک چار میچ پانی کی نذر ہو چکے ہیں بلکہ آئندہونے والے تین میچوں پر بھی بارش کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔


برصغیر میں اگر کرکٹ کے کسی مقابلہ کا چار سال تک انتظار رہتا ہے تو وہ ہے پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ اور یہ مقابلہ کل ہونا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جب یہ مقابلہ ہونا ہے اس وقت 75 فیصد بارش کے امکانات ہیں ۔ یہ مقابلہ منچسٹر شہر میں ہونا ہے اور وہاں پر صبح سے ہی رک رک بارش ہونے کے بارے میں کہا جا رہا ہے ۔ منچسٹر میں اس عالمی کپ کے دوران سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔

پیر کو ایک مقابلہ بنگلہ دیش اور ویسٹ اندیز کے مابین ہونا ہے اور اس میچ پر بھی بارش کی تلوار لٹکی ہوئی ہے ۔ان دونوں ٹیموں کے پہلے ہی ایک ایک میچ بارش ک وجہ سے رد ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ہی ملا ہے اور اگر یہ میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تو دونوں ٹیموں کو زبردست نقصان ہوگا ۔ کارڈک میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ پر بھی موسم کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔