کرکٹ: آسٹریلیا ’اے‘ کے خلاف امیش یادو اور محمد سراج کی بہترین کارکردگی، پلیئنگ الیون میں شمولیت کا امکان

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنی مضبوط دعویداری پیش کررہے محمد سراج نے 19 اوور کی گیندبازی میں 71 رن دے کر دووکٹ لیا جس میں آسٹریلیا اے کے کپتان ٹریوس ہیڈ کا اہم وکٹ شامل ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سڈنی: انڈیا اے کے تیز گیندباز امیش یادو اور محمدسراج نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن پیر کو بالترتیب تین اور دو وکٹ لے کر اپنی کارکردگی سے متاثرکیاآسٹریلیا اے نے دوسرے روزکا کھیل ختم ہونے تک کیمرون گرین(ناٹ آوٹ 114) کہ شاندارسنچری کی بدولت آٹھ وکٹ کے نقصان پر 286 رن بنالیے ہیں اور اسے 39 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہندوستان اے نے دوسرے دن کا آغاز آٹھ وکٹ پر 237 رن سے آگے کیا اور اپنی پہلی اننگ نووکٹ پر 247 رن پرختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سراج کھاتاکھولے بغیر آوٹ ہوئے جبکہ ہندوستانی نائب کپتان اجنکیا رہانے 108 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 242 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 117 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔


ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف 17 دسمبرسے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل یہ پہلا پریکٹس میچ ہے۔ ٹیسٹ الیون میں جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے ساتھ تیز اٹیک میں جگہ بنانے کے مضبوط دعویدار امیش نے آسٹریلیا اے کے دونوں اوپنروں کو پانچ رن تک پویلین بھیج دیا۔

امیش نے ول پکووسکی کو شبھمن گل کے ہاتھوں اور جو برنس کو وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔ پہلے ٹیسٹ میں اوپننگ کے دعویدارمانے جارہے پکووسکی 23 گیندوں تک جدوجہدکرنے کے بعد ایک رن ہی بناسکے۔ برنس نے 13 گیندوں میں چارن بنائے۔ امیش نے بعد میں وکٹ کیپر ٹم پین کا بھی وکٹ لیا۔ پین کا کیچ پرتھوی شا نے لپکا۔ پین نے 88 گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے۔ امیش یادو نے 18 اوور میں 44 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔


ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنی مضبوط دعویداری پیش کررہے سراج نے 19 اوور کی گیندبازی میں 71 رن دے کر دووکٹ لیا جس میں آسٹریلیا اے کے کپتان ٹریوس ہیڈ کا اہم وکٹ شامل ہے۔ سراج نے ہیڈ کو بولڈکیا۔ ہیڈ نے 35 گیندوں میں 18 رن میں تین چوکے لگائے۔ سراج نے آسٹریلیا اے کے گیندباز جیمس پیٹنسن کا بھی وکٹ لیا۔ پیٹنسن نے تین رن بنائے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے اسپن شعبے میں جگہ بنانے کے دعویدار آف اسپنر رویچندرن اشون نے 19 رن میں 58 رن دے کر دووکٹ حاصل کیے۔ اشون نے مارکس ہیرس(35) اور نک میڈنسن(23) کو پویلین بھیجا۔ ہیرس کا کیچ رہانے نے لپکا جبکہ میڈنسن ایل بی ڈبلیو ہوئے۔


گرین نے ایک سرے کو سنبھال کر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو پانچ وکٹ پر 98 رن کی نازک حالت سے ابارا۔ گرین نے پین کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 104 رن اور مائیکل نیسر کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 49 رنوں کی شراکت داری کی۔ نیسر کو سرراج نے رن آوٹ کیا۔ نیسر نے 57 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد نے 33 رنزبنائے۔ اسٹمپس کے وقت گرین کے ساتھ مارک اسٹکیٹی ایک رن بناکر موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔