کرکٹ میں بدعنوانی، آئی سی سی نے 3 ہندوستانیوں سمیت 8 کو بنایا ملزم!

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ’’الزام 2021 ابو ظبی ٹی-10 کرکٹ لیگ اور اس ٹورنامنٹ میں میچوں کو بدعنوانی سے متاثر کرنے کی کوششوں سے متعلق ہے، ان کوششوں کو رخنہ انداز کیا گیا تھا۔‘‘

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2021 میں منعقد ہوئی ٹی-10 لیگ کے دوران بدعنوانی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے سبب آٹھ کھلاڑیوں، افسران اور کچھ ہندوستانی ٹیم مالکان پر الگ الگ طرح کے الزامات عائد کیے ہیں۔ دو ہندوستانی شریک مالکان پراگ سنگھوی اور کرنش کمار ہیں اور دونوں ’پونے ڈیولس‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مذکورہ لیگ میں ان کے ایک کھلاڑی بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ بلے باز ناصر حسین پر بھی لیگ کی بدعنوانی مخالف قانون کی خلاف ورزی کے الزام لگے ہیں۔

بدعنوانی پر مبنی سرگرمیوں میں شامل تیسرا ہندوستانی بلے بازی کوچ سنی ڈھلوں ہیں۔ جن دیگر لوگوں کو اس معاملے میں معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں بلے بازی کوچ اظہر زیدی، یو اے ای کے گھریلو کھلاڑی رضوان جاوید، ثالیہ سمن اور ٹیم منیجر شاداب احمد شامل ہیں۔


آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ’’الزام 2021 ابو ظبی ٹی-10 کرکٹ لیگ اور اس ٹورنامنٹ میں میچوں کو بدعنوانی سے متاثر کرنے کی کوششوں سے متعلق ہے۔ ان کوششوں کو رخنہ انداز کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کو اس ٹورنامنٹ کے لیے ای سی بی نے نامزد بدعنوانی مخالف افسر (ڈی اے سی او) کی شکل میں تقرری کی تھی اور اس طرح ای سی بی کی طرف سے یہ الزام جاری کیے جا رہے ہیں۔‘‘

سنگھوی پر میچ کے نتائج اور دیگر پہلوؤں پر سٹہ لگانے اور جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون نہیں کرنے کے الزام لگے ہیں۔ کرشن کمار پر ڈی اے سی او سے چیزوں کو چھپانے کے الزام لگے ہیں، جبکہ ڈھلوں پر میچ فکس کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات ہیں۔ بنگلہ دیش کے لیے 19 ٹیسٹ اور 65 وَنڈے کھیلنے والے ناصر پر ڈی اے سی او کو 750 امریکی ڈالر (تقریباً 63000 روپے) سے زیادہ کے تحائف کی جانکاری کا انکشاف نہیں کرنے کا الزام لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔