چٹاگانگ ٹسٹ: کلدیپ اور سراج کی عمدہ گیندبازی، بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 150 رن پر سمٹی، ہندوستان کو 400 رنوں کی برتری حاصل

شبھمن گل نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی 5ویں نصف سنچری بنائی۔ اس وقت پجارا اور شبھمن کی جوڑی میدان پر ہے۔

تصویر ٹوئٹر / @BCCI
تصویر ٹوئٹر / @BCCI
user

قومی آوازبیورو

چٹاگانگ کے ظہور احمد اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کے دوسرے سیشن کا اختتام 290 رن کی برتری کے ساتھ کیا۔ کلدیپ یادو نے آٹھویں ٹسٹ میں تیسری مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کئے اور ہندوستان نے بنگلہ دیش کو صرف 150 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد دوسری اننگز میں ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ خبر لکھے جانے تک چائے کے وقفے کے بعد کھیل پھر سے شروع ہو گیا تھا۔ ہندوستان نے اپنا پہلا وکٹ کے ایل راہل کی صورت میں گنوایا۔ راہل 23 رنز بنانے کے بعد خالد احمد کا شکار بنے۔ اس کے ساتھ ہی شبھمن گل نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی 5ویں نصف سنچری بنائی۔ اس وقت پجارا اور شبھمن کی جوڑی میدان پر ہے۔ بھارت نے میزبان بنگلہ دیش پر 400 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔


قبل ازیں، آج صبح بنگلہ دیش کی اننگز 150 رنز پر سمٹ گئی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مشفق الرحیم (28)، کپتان ثاقب (3)، وکٹ کیپر نورالحسن (16)، تیج الاسلام (0) اور عبادت حسین (17) کو آؤٹ کر کے واپس بھیجا۔

اس کے ساتھ ہی دوسرے گیندباز محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں جن میں ٹیم کے دونوں اوپنرز شانتو (0) اور ذاکر حسن (20) کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔ امیش یادو اور اکشر پٹیل نے بھی 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔