چمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کے منھ پر پھر لگا ’طمانچہ‘، معروف امپائر نے پاکستان جانے سے کر دیا انکار
ہندوستانی امپائر نتن مینن نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے جاری امپائروں کی فہرست میں نتن مینن کا نام موجود نہیں ہے۔

’چمپئنز ٹرافی 2025‘ پاکستان میں ضرور کھیلا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کئی محاذ پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے تو بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ہائبرڈ شکل میں کھیلنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیم وقت پر تیار نہ ہونے سے پی سی بی کی بدنامی ہوئی۔ کشمکش والی حالت میں کچھ دنوں پہلے یہ اعلان ہو گیا کہ چمپئنز ٹرافی میں کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس اور افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ خبر بھی پی سی بی کے منھ پر ’طمانچہ‘ کی طرح ہے کہ ایک معروف امپائر نے پاکستان جانے سے منع کر دیا ہے۔
یہ مشہور و معروف امپائر نتن مینن ہیں، جن کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل واحد ہندوستانی امپائر نتن مینن کو چمپئنز ٹرافی کے لیے امپائروں کی لسٹ میں شامل کیا جانا تھا، لیکن انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان جانے سے منع کر دیا۔ نتیجہ کار آئی سی سی نے جب امپائروں کی لسٹ جاری کی تو اس میں نتن مینن کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
چمپئنز ٹرافی کے لیے امپائروں کی جو لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں کمار دھرم سینا، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈاسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلبرا، احسان رضا، پال رائفل، شرف الدولہ ابن شاہد، راڈنی ٹکر، ایلیکس وارف، جوئل وِلسن شامل ہیں۔ ایک بڑی خبر یہ بھی ہے کہ ہندوستان کے سابق تیز گیندباز ارو آئی سی سی کے بے حد تجربہ کار میچ ریفری جواگل سری ناتھ بھی چمپئنز ٹرافی سے باہر ہیں۔ انھیں میچ ریفری کے پینل میں موقع نہیں ملا ہے۔ ڈیوڈ بون، اینڈریو پائیکرافٹ اور رنجن مدوگلے کو مختلف میچوں میں ریفری کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔