چمپئنز ٹرافی 2025: بالآخر پاکستانی اسٹیڈیم میں لہراتا نظر آیا ہندوستانی پرچم

کچھ دنوں قبل قذافی اسٹیڈیم میں صرف 7 ممالک کے پرچم لہراتے نظر آئے تھے، آج جب چمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے تو نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان سمیت سبھی 8 ممالک کے پرچم لہراتے دیکھے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>کراچی واقع نیشنل اسٹیڈیم میں سبھی ممالک کے ساتھ ہندوستان کا بھی پرچم لہراتا ہوا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/_FaridKhan">@_FaridKhan</a></p></div>

کراچی واقع نیشنل اسٹیڈیم میں سبھی ممالک کے ساتھ ہندوستان کا بھی پرچم لہراتا ہوا، تصویر@_FaridKhan

user

قومی آواز بیورو

’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 321 رنوں کا ہدف بھی رکھ دیا ہے۔ اس میچ کے شروع ہونے سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک خوش کن نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کچھ دنوں قبل قذافی اسٹیڈیم میں جب ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کے پرچم لہرائے گئے تھے تو ہندوستانی پرچم نہیں دکھائی دیا تھا۔ اس پر بہت تنازعہ ہوا تھا، لیکن آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم بھی آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آیا۔

دراصل اصولوں کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ والی جگہ پر سبھی ممالک کا پرچم اسٹیڈیم میں لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں پی سی بی نے اس اصول پر عمل نہیں کیا تھا، اس لیے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہندوستانی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں آ رہی، اس لیے ہندوستانی پرچم پاکستانی اسٹیڈیم میں نہیں لہرایا گیا۔ حالانکہ آج جب نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہوا تو ہندوستانی پرچم بھی دیکھنے کو ملا جو کہ پاکستان میں ہندوستانی وجود کا اظہار تھا۔


واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیلے گی۔ جیسی کہ امید ہے، ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی تو پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، اگر ہندوستانی ٹیم فائنل میں جگہ بناتی ہے تو یہ مقابلہ بھی پاکستان کی جگہ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ یعنی ایک سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ کے لیے فی الحال یہ طے نہیں ہے کہ یہ کہاں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے ساتھ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔