چیمپئنز ٹرافی: جو روٹ کی ایک سال بعد واپسی، بین اسٹوکس باہر، انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ جو روٹ کی ایک سال بعد واپسی ہوئی، جبکہ بین اسٹوکس کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ ٹیم ہندوستان کے دورے پر ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی
چمپئنز ٹرافی، تصویر@TheRealPCB
انگلینڈ نے چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی کا انعقاد آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونے والا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے 15 رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کی گیا ہے۔ یہی ٹیم آئندہ ہندوستان دورے پر ون ڈے سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ چمپئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کو سونپی گئی ہے۔ واضح ہو کہ 15 رکنی ٹیم میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو جگہ نہیں مل پائی ہے۔
ایک طرف جہاں بین اسٹوکس کو ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں مل پائے ہے۔ وہیں دوسری جانب ٹیسٹ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ کی ون ڈے ٹیم میں 1 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ جو روٹ نے آخری دفعہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ اگر بین اسٹوکس کی بات کریں تو انہیں نہ تو ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور نہ ہی چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ دراصل بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ اختتام پذیر ٹیسٹ سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ روٹ کے ساتھ ساتھ ٹیم میں تیز گیند باز مارک ووڈ کی بھی واپسی ہوئے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جوس بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ پچھلے سال 2023 ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی تھی۔ اس بار انگلینڈ نے ٹیم میں جوس بٹلر کے علاوہ 2 وکٹ کیپر بلے باز فلپ سالٹ اور جیمی اسمتھ کو شامل کیا ہے۔
انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم اس طرح ہے: جوس بٹلر (کپتان)، جو روٹ، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، ثاقب محمود، فلپ سالٹ اور مارک ووڈ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔