چمپئنز ٹرافی 2025: ہندوستان اور پاکستان کو چھوڑ کر سبھی ممالک نے اپنی ٹیموں کا کیا اعلان، آئیے ڈالیں ایک نظر
ہندوستانی ٹیم کا اعلان 18 یا 19 جنوری کو کیا جا سکتا ہے، پاکستانی ٹیم کا اعلان نہیں ہو سکا کیونکہ اس کے کچھ کھلاڑی زخمی ہیں، حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا آغاز 19 فروری سے ہونے والا ہے اور اس کے لیے آئی سی سی نے سبھی ممالک سے اپنا اسکواڈ 12 جنوری تک فائنل کرنے کے لیے کہا تھا۔ وقت مقررہ پر پاکستان اور ہندوستان کو چھوڑ کر باقی 6 ممالک نے اپنی 15 رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کچھ ممالک نے ریزرو کھلاڑیوں کا نام بھی ظاہر کیا ہے۔ جو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق ہندوستانی ٹیم کا اعلان 18 یا 19 جنوری کو ہو سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کا اعلان اب تک نہیں ہو سکا ہے کیونکہ اس کے کچھ اہم کھلاڑی زخمی ہیں۔ حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ آئیے نیچے نظر ڈالتے ہیں سبھی ممالک کے 15 رکنی اسکواڈ پر۔
گروپ ’اے‘
ہندوستان: اسکواڈ ابھی فائنل ہونا باقی ہے۔
بنگلہ دیش: 1. نجم الحسن شانتو (کپتان)، 2. سومیا سرکار، 3. تنزید حسن، 4. توحید ہردوئے، 5. مشفق الرحیم، 6. محمد محمود اللہ، 7. ذاکر علی، 8. مہدی حسن میراز، 9. رشاد حسین، 10. تسکین احمد، 11. مستفیض الرحمن، 12. پرویز حسین ایمن، 13. نسیم احمد، 14. تنظیم حسن ثاقب، 15. ناہید رانا۔
نیوزی لینڈ: 1. مشیل سینٹنر (کپتان)، 2. مائیکل بریسویل، 3. مارک چیپمین، 4. ڈیوون کانوے، 5. لاکی فرگوسن، 6. میٹ ہنری، 7. ٹام لیتھم، 8. ڈیرل مشیل، 9. وِل او رورکی، 10. گلین فلپس، 11. رچن رویندر، 12. بین سیئرس، 13. ناتھن اسمتھ، 14. کین ولیمسن، 15. وِل ینگ۔
پاکستان: اسکواڈ ابھی فائنل ہونا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں جو ابتدائی اسکواڈ سامنے آیا ہے، وہ اس طرح ہے— 1. محمد رضوان (کپتان)، 2. بابر اعظم، 3. طیب طاہر، 4. عرفان خان نیازی، 5. صوفیان مقیم، 6. محمد حسنین، 7. عبداللہ شفیق، 8. نسیم شاہ، 9. عثمان خان، 10. شاہین شاہ آفریدی، 11. حارث رؤف، 12. ابرار احمد، 13. کامران غلام، 14. سلمان علی آغا، 15. امام الحق، 16. فخر زماں، 17. حسیب اللہ، 18. عباس آفریدی۔
گروپ ’بی‘
افغانستان: 1. حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، 2. ابراہیم زادران، 3. رحمان اللہ گرباز، 4. صادق اللہ اٹل، 5. رحمت شاہ، 6. اکرام علی خیل، 7. گلبدین نائب، 8. عظمت اللہ عمرزئی، 9. محمد نبی، 10. راشد خان، 11. اے ایم غضنفر، 12. نور احمد، 13. فضل حق فاروقی، 14. فرید ملک، 15. نوید زادران۔
ریزرو: درویش رسولی، نانگیال کھروتی، بلال سمیع۔
انگلینڈ: 1. جوس بٹلر (کپتان)، 2. جوفرا آرچر، 3. گس ایٹکنسن، 4. جیک بیتھیل، 5. ہیری بروک، 6. برائیڈن کارس، 7. بین ڈکیٹ، 8. جیمی اوورٹن، 9. جیمی اسمتھ، 10. لیام لیونگسٹن، 11. عادل رشید، 12. جو روٹ، 13. ثاقب محمود، 14. فل سالٹ، 15. مارک ووڈ۔
آسٹریلیا: 1. پیٹ کمنز (کپتان)، 2. ایلیکس کیری، 3. ناتھن ایلس، 4. آرون ہارڈی، 5. جوش ہیزل ووڈ، 6. ٹریوس ہیڈ، 7. جوش انگلس، 8. مارنس لابوشین، 9. مشیل مارش، 10. گلین میکسویل، 11. میٹ شارٹ، 12. اسٹیو اسمتھ، 13. مشیل اسٹارک، 14. مارکس اسٹوئنس، 15. ایڈم زیمپا۔
جنوبی افریقہ: 1. تیندا بووما (کپتان)، 2. ٹونی ڈی زورزی، 3. مارکو جانسن، 4. ہنرک کلاسین، 5. کیشو مہاراج، 6. ایڈن مارکرم، 7. ڈیوڈ ملر، 8. ویان ملڈر، 9. لنگی نگیڈی، 10. اینرک نارخیا، 11. کگیسو رباڈا، 12. ریان ریکلٹن، 13. تبریز شمسی، 14. ٹرسٹن اسٹبس، 15. راسی وانڈر ڈوسین۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔