نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا مستقبل کے لئے خطرناک: واجد خان

واجد نے کہا کہ "نیوزی لینڈ نے پاکستان پر بالکل بھروسہ نہیں کیا، جو مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ اس کا اثر آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی پڑسکتا ہے۔"

نیوزی لینڈ ٹیم، تصویر آئی اے این ایس
نیوزی لینڈ ٹیم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راولپنڈی: پاکستان کے سابق بلے باز واجد خان بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے کافی مایوس ہیں اور انہوں نے اس کے بارے میں کریک انفو کے پروگرام 'نیوز روم' میں کھل کراپنی بات رکھی۔

واجد نے کہا کہ "نیوزی لینڈ نے پاکستان پر بالکل بھروسہ نہیں کیا، جو مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ اس کا اثر آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی پڑسکتا ہے۔"


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے عین قبل سیکورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کر دیا۔ دراصل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں فکر مند تھا، اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے انہیں یقین دلانے کی کوشش کی، لیکن یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ اس دورے کی منسوخی کے بعد پاکستانی کرکٹ دنیا میں رد عمل کا دور جاری ہے۔

انہوں نے کہا، “میں اس میچ میں کمنٹری پینل میں تھا اور پری میچ شو کے دوران پہلے ہمیں یہ اطلاع ملی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک اسٹیڈیم میں نہیں پہنچی ہے۔ ہمیں ابتدا میں یہ خبر ملی کہ شاید ان کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی کووڈ- 19سے متاثر ہیں لہذا ٹیم ہوٹل سے نکلی ہی نہیں ہے۔ لیکن پھر کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ نیوزی لینڈ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پریشان ہے۔ یہ سن کر ہم سب بہت پریشان ہوگئے تھے کیونکہ اگر کووڈ- 19 کی وجہ سے تاخیر ہوتی تو پھر دو تین دنوں کے بعد دوبارہ سیریز شروع ہونے کا امکان تھا۔


نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد اگلے ماہ مجوزہ انگلینڈ دورہ بھی خطرے میں ہے، انگلینڈ بھی سیکورٹی وجوہات سے فکرمند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔