جسپریت بمراہ بنے ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے ہندوستانی گیند

جسپریت بمراہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے تیسرے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ اسی کے ساتھ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک لینے والے دنیا کے تیسرے بولر بھی بن گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کنگسٹن: ہندوستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراه ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے ہندوستانی اور مجموعی دنیا کے 42 ویں بولر بن گئے ہیں۔


بمراه نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو نویں اوور میں ڈیرن براوو (4)، شامرا بروکس (0) اور روسٹن چیز (0) کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر اپنی پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے تیسرے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹ ٹرک لینے والے دنیا کے تیسرے بولر بھی بن گئے۔

بمراه ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ہندوستان کے تیسرے بولر ہیں۔ بمراه سے پہلے یہ کارنامہ آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر چکے ہیں۔ ہربھجن نے سال 2001 میں کولکاتا ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ اور شین وارن کو آؤٹ کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی جبکہ عرفان پٹھان نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 2006 میں کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو آؤٹ کر ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔


بمراه نے نویں اوور کی دوسری گیند پر براوو کو سلپ میں کھڑے لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیجا۔ اس کے بعد تیسری گیند پر نئے بلے باز کی حیثیت سے آئے بروکس کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اگرچہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے امپائر کے فیصلے پر ڈی آر ایس لیا لیکن تیسرے امپائر نے میدانی امپائر کے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے بروکس کو آؤٹ قرار دیا۔ بمراه نے تیسری گیند پر چیز کو ایل بی ڈبلیو کیا لیکن امپائر نے ناٹ آوٹ قرار دیا۔ اس گیند پر بمراه بھی کچھ تذبذب کی حالت میں تھے لیکن کپتان وراٹ کوہلی کو پورا بھروسہ تھا اور انہوں نے بغیر دیر کیے ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا۔ کمنٹیٹرز نے بھی اس وقت کہا تھا کہ گیند شاید بلے کا اندرونی کنارہ لے کر پیڈ سے ٹکرائی ہوگی۔

ری پلے میں صاف تھا کہ گیند پہلے پیڈ سے ٹکرائی تھی اور تیسرے امپائر نے چیز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا۔ امپائر کا فیصلہ آتے ہی کپتان وراٹ نے جیسے خود کو شاباشی دے ڈالی۔ تمام ہندوستانی کھلاڑیوں نے بمراه کو گھیر کر ان کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے انہیں اس کامیابی کے لئے جم کر مبارک باد دی۔


بمراہ نے ہیٹ ٹرک کا مکمل کریڈٹ کپتان وراٹ کوہلی دیا

کنگسٹنـ: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہیٹ ٹرک لینے والے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراه نے اس کا مکمل کریڈٹ کپتان وراٹ کوہلی کو دیا ہے۔ بمراه نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نویں اوور میں ڈیرن براوو، شامرا بروکس اور روسٹن چیز کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر اپنی پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک مکمل کر لی اور ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے تیسرے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ بمراه نے پہلی دو گیندوں پر براوو اور بروکس کو آؤٹ کیا اور تیسری گیند پر چیز کو ایل بی ڈبلیو کیا لیکن امپائر نے ناٹ آوٹ قرار دیا۔ اس گیند پر بمراه بھی کچھ تذبذب کی حالت میں تھے لیکن کپتان وراٹ کوہلی کو پورا بھروسہ تھا اور انہوں نے بغیر دیر کئے ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا۔ کمنٹیٹرز نے بھی اس وقت کہا تھا کہ گیند شاید بلے کا اندرونی کنارہ لے کر پیڈ سے ٹکرائی ہوگی۔ اگرچہ ری پلے میں صاف تھا کہ گیند پہلے پیڈ سے ٹکرائی تھی اور تیسرے امپائر نے چیز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا اور وراٹ کا فیصلہ درست رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔