بمراہ ممبئی واپس، نیپال کے خلاف نہیں ہوں گے ٹیم کا حصہ

بمراہ نے ٹیم انتظامیہ اور ہندوستانی بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، جو اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور وہ پیر کو نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔واضح رہے بمراہ نے ٹیم انتظامیہ اور ہندوستانی بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، جو پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

بی سی سی آئی نے اسپیڈسٹر کی درخواست پر اتفاق کیا ہے اور اس کے نتیجے میں بمراہ کل دوپہر ممبئی واپس روانہ ہوگئے۔ وہ سپر 4 مرحلے سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بمراہ ایک ماہ قبل انجری کے طویل وقفے سے صحت یاب ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے تھے۔


ہندوستانی ٹیم اپنا سپر 4 میچ لنکا میں کچھ دن کے وقفے کے بعد کھیلے گی اور بمراہ نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد واپس آجائیں گے۔

اتوار کو شائع ہونے والی ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’وہ (ہندوستان) جسپریت بمراہ کے بغیر ہوں گے، جو صرف ایک میچ کے لیے ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس آئے ہیں۔‘‘
بمراہ، اگرچہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اگر ہندوستان سپر فور مرحلے میں جگہ بناتا ہے تو وہ میدان میں اتریں گے۔


بارش کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ہندوستان کے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں صرف ایک اننگز کھیلی جا سکی اور بمراہ کو گیند بازی کا موقع نہیں ملا۔ نیپال کے خلاف بمراہ کی جگہ محمد سمیع کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔