ٹیسٹ سیریز: ہندوستان دوسرے دن 164/5، یشسوی کا شاندار کھیل، پنت اور جڈیجہ کریز پر موجود

ہندوستان نے دوسرے دن کے کھیل تک 164/5 کا اسکور بنایا۔ یشسوی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز 474 پر ختم ہوئی، ہندوستان 310 رنز سے پیچھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس / بی سی سی آئی</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس / بی سی سی آئی

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میلبرن میں جاری ہے۔ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے اسکور سے 310 رنز پیچھے ہے۔ دن کا کھیل آسٹریلیا کے حق میں رہا، جہاں میزبان ٹیم نے تینوں سیشنز میں اپنا دباؤ برقرار رکھا۔

ہندوستان کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ویرات کوہلی کے ساتھ 102 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ تاہم، یشسوی کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ وراٹ کوہلی نے 36 رنز بنائے اور نائٹ واچ مین آکاش دیپ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔


پہلے دن کی اننگز میں ہندوستان کے کپتان روہت شرما صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ کے ایل راہل نے 24 رنز کا تعاون دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی شائقین کو امید ہے کہ تیسرے دن رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ ٹیم کو مضبوط اسکور کی طرف لے جائیں گے تاکہ میچ میں مقابلہ بحال ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔