بین اسٹوکس نے ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلنے سے کیا انکار، انگلش ٹیم کو دیا زوردار جھٹکا

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے رواں سال یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، یہ انگلینڈ ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ سے دو ماہ قبل انتہائی بری خبر ہے۔

بین اسٹوکس، تصویرآئی اے این ایس
بین اسٹوکس، تصویرآئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹی-20 عالمی کپ شروع میں محض دو ماہ رہ گئے ہیں، اور اس ٹورنامنٹ سے ٹھیک پہلے انگلش کرکٹ ٹیم کو ایک انتہائی بری خبر ملی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے یکم جون سے شروع ہو رہے ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی-20 عالمی کپ میں بین اسٹوکس کے نہ کھیلنے سے متعلق جانکاری اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے دی ہے۔ یعنی یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ کو بغیر بین اسٹوکس کے ہی میدان پر اترنا ہوگا۔ اس سلسلے میں بین اسٹوکس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے سلیکشن سے متعلق کچھ بھی سوچنا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اپنی پوری توجہ گیندبازی کے لیے خود کو فِٹ کرنے پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔


واضح رہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ٹی-20 عالمی کپ 2024 کا انعقاد جون میں ہوگا۔ بین اسٹوکس نہ ہی اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے، اور نہ ہی وہ ہندوستان میں جاری آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔ اسٹوکس نے 22 اپریل سے شروع ہوئے آئی پی ایل 2024 سیزن سے باہر رہنے کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں مینجمنٹ کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں سخت محنت کر رہا ہوں اور کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں ایک آل راؤنڈر کے طور پر مکمل کردار نبھانے کے لیے اپنی گیندبازی فٹ نس کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔ آئی پی ایل اور عالمی کپ کھیلنے سے منع کرنا ایک قربانی ہے جو مستقبل میں مجھے آل راؤنڈر کھلاڑی بننے میں مدد دے گا، جو کہ میں بننا چاہتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔